Loading...
Logo
Back to Novel
Gar Na Main Tera Deewana Hota
Episodes
Gar Na Main Tera Deewana Hota

گر نہ میں تیرا دیوانہ ہوتا 12

From Gar Na Main Tera Deewana Hota - Episode 12

جب ماں نے کھانے کی میز پر سب کی موجودگی میں جویریہ کے نکاح میں شرکت کی بات کی تو شاہ رُخ نے معزرت کرتے ہوئے کہا کہ سوری ماما میں آجکل بزی ہوں آپ لوگ چلے جانا۔ پھر سکون سے کھانا کھاتا رہا۔

شاہ رُخ کے باپ نے نوٹ کیا کہ وہ سنکر بھی پرسکون رہا تو انہیں اندازہ ہو گیا کہ ان کی وائف صیح کہہ رہی تھی۔

جویریہ کی شادی بہن کے جیٹھ سے ہو رہی تھی۔ جس کی بیوی فوت ہو چکی تھی اور جویریہ نے اس شرط پر شادی قبول کی تھی کہ وہ گھر داماد بن کر رہے۔

ان لوگوں نے یہ شرط بخوشی قبول کر لی تھی کیونکہ ان کو بھی اس کے والدین کی تنہائی کا احساس تھا۔

شاہ رُخ کے باپ نے جویریہ کو بہت پیار کیا اور بہت دعائیں دیں۔ پھر اس کے باپ سے روندھی ہوئی آواز میں گلہ کیا کہ مجھے احساس دلا دیا ہے آپ لوگوں نے کہ میرا جویریہ پر کوئی حق نہیں ہے۔ آپ لوگوں نے مشورہ کرنا بھی ضروری نہیں سمجھا۔

جویریہ کے باپ نے معزرت کرتے ہوئے کہا، کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ اس اتنے معقول رشتے میں کوئی رکاوٹ بنے۔ کیونکہ جویریہ بھی بمشکل شادی پر رضامند ہوئی ہے ہمیں لگتا تھا کہ آپ شور کریں گے کہ میری کنواری بیٹی کی شادی دو بچوں کے باپ سے کروا رہے ہیں۔

جویریہ نے بھی آ کر سوری بولا، تو شاہ رُخ کے باپ نے کہا ٹھیک ہے میں اب خوش ہوں۔ یہ لوگ بہت مناسب ہیں۔

زویا اپنے والدین کے ساتھ بعد میں کریم گاڑی پر آئی اور زویا کو گفٹ بھی دیا اور بہت مبارک باد دی۔

اس کے چاچو نے حیرت سے پوچھا تم لوگوں نے آنا تھا تو بتاتے ساتھ ہی آتے۔

زویا نے کہا، ہم نے لیٹ آنا تھا۔

زویا اسے تیار ہونے میں مدد کرنے لگی اس کے ہاتھوں پر مہندی لگائی اور اسے خوبصورت تیار کیا۔

واپسی پر چچا نے کہا، آپ لوگ ہمارے ساتھ جائیں گے۔ زویا نے چاچو سے فرمائشیں اور ضدیں کرنی چھوڑ دی تھیں۔

اس کے چاچو اس کی ناراضگی کو محسوس کر رہے تھے۔ گھر جا کر انہوں نے زویا کو کمرے میں جانے سے روک دیا اور اسے پیار سے بولے، کیا اپنے چاچو سے ناراض ہو۔ سوری بیٹا۔

زویا جھٹ بولی، نو نو چاچو ایسے نہ کہیں۔ میں کسی سے بھی ناراض نہیں ہوں۔

انہوں نے گاڑی کی چابی اس کو دیتے ہوئے کہا، یہ رکھو مجھے ویسے بھی اس کی کم ضرورت پڑتی ہے۔جب ضرورت ہو گی لے لوں گا۔

زویا نے کہا، سوری چاچو میں نے لیز پر گاڑی آرڈر کی ہے جلد آنے والی ہے۔

وہ حیران ہوئے۔

شاہ رُخ کا باپ پچھتانے لگا کہ اسے اندازہ نہ ہو سکا کہ بیٹا آخر چاہتا کس کو ہے۔

بیوی نے بتایا کہ میں اس کی ماں ہوں، بچپن سے دیکھ رہی ہوں کہ زویا سے نہ بننے کے باوجود وہ اسے ہی پسند کرتا ہے اس کی نظریں اسے ہی کھوجتی رہتی ہیں۔ وہ نظر آ جاے تو اس کے چہرے پر سکون آ جاتا ہے۔

شاہ رُخ کا باپ بیوی سے معزرت کرتے ہوئے بولا، مجھے معاف کر دینا میں نے تمہارے ساتھ بہت زیادتی کی مگر جوانی کا جوش تھا اور مجھے امریکہ جانے کا جنون تھا اسی شوق کے پیش نظر میں جویریہ کی پھوپھو جو ایکسیڈنٹ کی وجہ سے بچہ پیدا نہیں کر سکتی تھی اور وہ گرین کارڈ ہولڈر تھی اس کے لئے راضی ہو گیا مگر تمہیں نہ بھلا سکا، تم میرا پہلا پیار تھی۔ تمہیں دیکھتے ہی میں دل ہار بیٹھا تھا تب ہی تو دھمکا کر جلد نکاح کر لیا تھا۔ میں سمجھا تمھارا باپ خدانخواستہ مر چکا ہے۔ میں جب بھی پاکستان آتا تمہیں ڈھونڈتا۔ اللہ تعالیٰ سے تمہاری سلامتی اور ملنے کی دعائیں کرتا رہتا۔ آخر اللہ تعالیٰ نے میری سن لی۔

شاہ رُخ کی ماں نے مسکرا کر خوشی سے شوہر کو دیکھا اور اللہ تعالیٰ کا دل میں شکر ادا کرنے لگی کہ وہ بہو ہوتے ہوئے بھی بتا نہیں سکتی تھی اور نوکرانی کی حیثیت سے رہتی تھی اور بیٹے کو بھی نہیں بتا سکتی تھی کہ جوان خون ہے اپنے حق کے لیے کھڑا نہ ہو جائے اور یہ امیر لوگ نوکرانی اور اس کے بیٹے کو شاید قبول نہ کریں اور وہ مقام نہ دیں اور گھر سے نہ نکال دیں۔ ابھی اتنا تو ہے کہ بیٹا اچھی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

جاری ہے۔

پلیز اسے لائک ،کمنٹ اور فرینڈز کو بھی شئیر کریں شکریہ۔

شعر۔

سلسلہ محبت دل سے جڑتے ہی

غموں نے دل کو اپنا مسکن بنا لیا۔

#شاعرہ_عابدہ_زی_شیریں #abidazshireen


Reader Comments

Be the first to leave a comment on this episode!


Log in to leave a comment.

Selected For You

View More Free Novels

Editor's Choice

Handpicked favorites that you shouldn't miss.

Unlock the Full Library

PKR 300

For 30 Days of Unlimited Access

  • Read all premium and exclusive content
  • Enjoy a seamless, uninterrupted reading experience
  • Directly support the author and her work
Go Premium Now

Experience the Best Urdu Novels Online

The Legacy of Abida Z Shireen

Welcome to the digital sanctuary of Abida Z Shireen, one of Pakistan's most celebrated literary icons. As a premier Urdu storyteller, she has spent decades crafting narratives that capture the soul of our society. This online Urdu reading platform is designed to preserve her vast Urdu literature archive, offering readers a chance to read Urdu novels online that explore the depths of human emotion, culture, and resilience.

Captivating Novels and Social Sagas

From suspense-filled thrillers to heart-touching social dramas, our collection features the best Urdu novels that have captivated millions in publications like Aanchal Digest. Whether you are looking for new Urdu novels 2024 or timeless classics, Abida's work provides a unique lens into family dynamics and romantic storytelling. Dive into her world and discover why she is considered a top Urdu digest writer by fans globally.

Reading Urdu Novels on Tablet and Phone

Soul-Stirring Urdu Poetry Collection

Beyond prose, this platform hosts an extensive Urdu poetry collection. Abida Z Shireen’s verses offer a profound look into spiritual and philosophical themes, available in both Urdu and English. As a featured Urdu poet, her work serves as a bridge between traditional rhythms and modern thought. Join our community of literature lovers to explore famous Urdu poems and exclusive literary insights found nowhere else.

Elegant Desk with Pens and Books