Loading...
Logo
Back to Novel
Gar Na Main Tera Deewana Hota
Episodes
Gar Na Main Tera Deewana Hota

گر نہ میں تیرا دیوانہ ہوتا 8

From Gar Na Main Tera Deewana Hota - Episode 8

زویا شاہ رُخ کی گاڑی کے آگے کھڑی ہو گئی اور روتے ہوئے بولی، میری لاش پر سے گزر کر جاو گے۔

اباجان روتے ہوئے بولے بیٹا مت جا ہمیں چھوڑ کر۔

دادی ویل چیئر پر ملازمہ کے ساتھ آ گئ۔

زویا کا چچا اس سے معافی مانگ کر رکنے کی منتیں کرنے لگا۔

زویا کے والدین شاہ رُخ کی ماں منت سماجت کرنے لگے۔

شاہ رُخ کی ماں نے کہا، بیٹا ہم اتنے پیاروں کی بدعائیں لے کر خوش نہیں رہ سکیں گے۔ چلو ان کو معاف کر دو۔

شاہ رُخ کا باپ شاہ رُخ کی ماں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے لگا۔

اس نے کہا،سرتاج آپ مجھے شرمندہ نہ کریں۔ میں نے آپ کو معاف کیا۔

زویا خوشی سے شاہ رُخ کی ماں کے گلے لگ کر اسے چومنے لگی۔

شاہ رُخ کے واپس آنے پر دادا نے فرطِ جزبات سے اسے گلے لگا لیا اور کہا کہ جو انسان بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔

میں نے گاوں کی غریب اور بیوہ عورتوں کی کفالت کی۔

شاہ رُخ اور اس کی ماں اور اس کے نانا کو ترس کھا کر گھر لایا اور اس کی ماں کے خواہش کے پیش نظر میں نے شاہ رُخ کو اعلیٰ تعلیم دلوائی۔ اس کی ماں کو اس گھر میں فیملی ممبر کی طرح سمجھا اور آج اسی نیکی کے سبب مجھے اللہ تعالیٰ نے انعام میں پوتا نواز دیا۔

اگر میں اسے غریب سمجھ کر زیادہ نہ پڑھاتا تو آج میرا اپنا پوتا کم تعلیم یافتہ ہوتا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ شاہ رُخ کی ماں کو عزت سے اس کے باپ سے رشتہ مانگ کر اس کا ولیمہ کروں گا اور بعد میں پوتے کی شادی دھوم دھام سے کروں گا انشاءاللہ۔

شاہ رُخ کے نانا نے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی عزت سے گھر میں بسے، اسکا اجڑا گھر بس جائے تو میں سکون سے مر سکوں گا۔

اباجان نے کہا، اب آپ آج سے ہمارے گھر میں عزت سے رہیں گے اور اب چوکیداری نہیں کریں گے بلکہ آرام کریں گے۔

ساری کوٹھی کو دولہن کی طرح سجایا گیا اور شاہ رخ کے والدین کے ولیمہ کی تقریب لان میں کی گئی چند قریبی لوگوں کو انواہیٹ کیا گیا۔

شاہ رُخ ماں کی خوشی میں مطمئن ہو گیا مگر باپ سے کھنچا کھنچا رہتا۔

شاہ رُخ کی ماں بولی، میں اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرتی ہوں کہ میں سہاگن بن گئ اور بیٹے کو خونی رشتے مل سکے۔ اور میرے باپ کو اس عمر میں عزت سے رہنا نصیب ہوا۔

زویا اور شاہ رخ کی شادی کی تیاریاں شروع کردی گئی۔

اچانک دادی سوتے سوتے اللہ تعالیٰ کو پیاری ہو گئی۔

شادی کچھ التواء میں پڑ گئ۔

جویریہ کی بہنوں کا اچانک ایک ہی گھر سے اچھا رشتہ آ گیا اور وہ کرونا کی وجہ سے سادگی سے رخصت کر دی گئیں۔

زویا کے گھر والے بھی شامل ہوے۔

جویریہ روز باپ کو فون کر کے انکا حال احوال پوچھتی، وہ بہت خوش ہوتے۔ اسے بہت یاد کرتے مگر اسکا باپ کہتا کہ، ہمیں علم نہ تھا کہ آپ کس نیچر کے ہیں ہماری بہن نے کھبی کچھ نہ بتایا، آپ ہماری بہن کے شوہر اور ہماری جویریہ کو پالنے والے ہیں اس لیے قابل احترام ہیں آپ نے ہماری بیٹی کو بہت پیار سے پالا، مگر شاہ رُخ اور اس کی ماں کے ساتھ بہت زیادتی کی۔

شاہ رُخ کے باپ نے اعتراف کیا کہ وہ غلطی پر تھے۔ انہوں نے ہر ویک اینڈ پر جویریہ سے ملنے کی اجازت مانگی اور معافی بھی مانگی۔ انہوں نے کہا، کہ جویریہ ان سے بہت پیار کرتی ہے۔ اس لئے ہم آپ کو اس گھر میں آنے سے کھبی نہیں روک سکتے، بحرحال یہ آپ کا سسرال ہے۔

شاہ رُخ کے باپ نے خوش ہو کر انکا بہت شکریہ ادا کیا۔

شاہ رُخ اپنے لیب ٹاپ پر لاونج میں بیٹھا کام کر رہا تھا اور زویا سامنے بیٹھی بہانے بہانے سے دور سے اس کی فوٹو لے رہی تھی۔

شاہ رُخ کے باپ نے بیٹے کو دیکھا اور نظروں سے بلائیں لیں۔

ابا جان نے شاہ رخ کے باپ سے کہا کہ وہ ایک بڑا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔

جاری ہے۔

پلیز اسے لائک ،کمنٹ اور فرینڈز کو بھی شئیر کریں شکریہ۔


Reader Comments

Be the first to leave a comment on this episode!


Log in to leave a comment.

Selected For You

View More Free Novels

Editor's Choice

Handpicked favorites that you shouldn't miss.

Unlock the Full Library

PKR 300

For 30 Days of Unlimited Access

  • Read all premium and exclusive content
  • Enjoy a seamless, uninterrupted reading experience
  • Directly support the author and her work
Go Premium Now

Experience the Best Urdu Novels Online

The Legacy of Abida Z Shireen

Welcome to the digital sanctuary of Abida Z Shireen, one of Pakistan's most celebrated literary icons. As a premier Urdu storyteller, she has spent decades crafting narratives that capture the soul of our society. This online Urdu reading platform is designed to preserve her vast Urdu literature archive, offering readers a chance to read Urdu novels online that explore the depths of human emotion, culture, and resilience.

Captivating Novels and Social Sagas

From suspense-filled thrillers to heart-touching social dramas, our collection features the best Urdu novels that have captivated millions in publications like Aanchal Digest. Whether you are looking for new Urdu novels 2024 or timeless classics, Abida's work provides a unique lens into family dynamics and romantic storytelling. Dive into her world and discover why she is considered a top Urdu digest writer by fans globally.

Reading Urdu Novels on Tablet and Phone

Soul-Stirring Urdu Poetry Collection

Beyond prose, this platform hosts an extensive Urdu poetry collection. Abida Z Shireen’s verses offer a profound look into spiritual and philosophical themes, available in both Urdu and English. As a featured Urdu poet, her work serves as a bridge between traditional rhythms and modern thought. Join our community of literature lovers to explore famous Urdu poems and exclusive literary insights found nowhere else.

Elegant Desk with Pens and Books