Niyat Be-Naqaab
Episodes
امجد بٹ اپنی باتوں کے جال میں انہوں پھنسا رہا تھا۔ پھر اس نے بتایا کہ وہ غریبوں کی بستی میں جاتا ہے اور ان کے حالات معمول کر کے حسب توفیق ان کی مدد کرتا ہے۔ غریب لڑکیوں کی شادیاں کراتا ہے۔ اور ان کے اور مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اسے اس کام میں بڑا سکون ملتا ہے۔ اس نیک کام میں کچھ خدا ترس لوگ بھی شامل ہو جاتے ہیں کچھ لوگ ثبوت مانگتے ہیں تو ان کی تسلی کے لیے میں کچھ تصاویر اور ویڈیو بنا لیتا ہوں۔ اس نے جھٹ موبائل سے انہیں چند تصاویر دیکھانا چاہیں مگر وہ ایک دو دیکھ کر بولے ٹھیک ہے۔ وہ اب تھوڑے بور ہونے لگے تھے۔ امجد بٹ نے بھانپ لیا معزرت کرتے ہوئے بولا بس دکھی انسان کو ہوش ہی نہیں رہتا کہ وہ اپنے دکھڑے سنانے میں دوسرے کا قیمتی وقت برباد کر رہا ہے۔ سجل کا باپ مروت میں بولا نہیں ایسی کوئی بات نہیں۔ سجل بولی انکل آپ میری سالگِرہ پر آنا اور آنٹی کو بھی لانا۔ وہ جھٹ بولا ضرور مگر وعدہ کرو کہ ہمیشہ میری بیٹی بن کر رہو گی۔ سجل کا باپ بولا جی جی یہ آپ کی بھی بیٹی ہے۔ وہ کچھ سوچتے ہوئے بولا اوہو میں نے تو گڑیا رانی کی آہسکریم لانی تھی۔ سجل بی انکل اب میرا موڈ نہیں رہا۔ پھر اس نے ایڈرس نوٹ کر لیا وہ لوگ چلے گئے۔ امجد بٹ خوش ہو کر سوچنے لگا اب یہ مرغا ضرور پھنسے گا۔
امجد بٹ کنوارہ تھا مگر اپنی دکھ بھری کہانی سنا کر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹتا تھا۔ پھر کھبی انہیں غریبوں کے نام سے تو کھبی دھوکے سے لوٹتا تھا۔ وہ غریب لوگوں کی بستی میں جاتا ان میں راشن وغیرہ تقسیم کرتا پھر ان کی وڈیو اور تصاویر بنا کر امیروں سے مدد کے نام پر لوٹتا۔ غریبوں کو بہت کم دیتا۔ باقی خود رکھ لیتا۔ غریب لوگ اس کے آنے سے خوش ہوتے اور اپنے مسائل بتاتے تو اسے ان کی مجبوریوں کا اندازہ ہو جاتا۔ ان میں سے کچھ خوبصورت لڑکیوں کو شاندار نوکری کی آفر دے کر پھنسا لیتا۔ پھر ان کے ساتھ غلط کام کروا کر انہیں بلیک میل کر کے غلط کام کرنے پر مجبور کر دیتا۔

Reader Comments
Be the first to leave a comment on this episode!
Log in to leave a comment.