Loading...
Logo
Back to Novel
Niyat Be-Naqaab
Episodes
Niyat Be-Naqaab

نیت بےنقاب 24

From Niyat Be-Naqaab - Episode 24

امجد بٹ اندر گیا گھر والوں سے سلام دعا کی۔ ابھی بیٹھا جوس پی رہا تھا کہ چوکیدار پریشان بھاگتا ہوا آیا کہ کوئی دو عورتیں آپ کی گاڑی کو اسٹارٹ کر کے لے گئی ہیں۔ اس کے ہاتھ سے کلاس گر گیا۔ نیلم نے جھٹ پولیس کو فون کر دیا۔ اور ساتھ ہی احد کو ملانے لگی۔ اور جلدی جلدی تفصیل بتانے لگی۔ اس نے کہا کہ وہ گھر ہی آ رہا تھا میں نے اپنے دوست اے ایس پی علی کو بھی فون کر دیا ہے وہ بھی آ رہا ہے سنو نیلو آپی امجد بٹ اور اس کی بیٹی کو گھر سے جانے نہ دینا۔ ان پر ظاہر نہ کرنا باقی آ کر بتاوں گا۔ اس نے کچھ سوچتے ہوئے کہا کہ احد آ رہا ہے وہ کہہ رہا ہے اس کے ساتھ ہی جانا۔ پھر وہ شوہر کو سرگوشی میں فون کا بتانے لگی۔ وہ حیران ہوا بولا اچھا میں نظر رکھتا ہوں۔ پھر وہ باپ کے پاس گئی ان کو بھی بتایا وہ بولے مجھے احد نے سب بتا دیا ہے۔ جو چیک ان لوگوں نے سلامی میں دیا تھا وہ نقلی تھا پھر اس نے نکاح نامہ چیک کروایا وہ بھی نقلی ہے۔ اس نے اپنے دوست اے۔ ایس۔ پی علی کو سب بتا دیا ہے لگتا ہے بچہ بھی نقلی ہے۔ مگر تمھاری ماں بچے کو جدا نہیں کرنا چاہتی۔ اس سے بہت پیار کرنے لگی ہے۔ اب وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ دونوں باپ بیٹی کو خبر نہ ہو۔ سجل اور اس کی ماں غائب ہیں پر سجل گاڑی کیسے چلا رہی ہے۔ احد کی ماں پھر زور سے روتے ہوئے چلائی کہ ہاے میرا پوتا۔ نیلم اور اس کے باپ نے تسلی دی فکر نہ کرو زیادہ دور نہیں گئی ہوں گی جلد پکڑی جائیں گی۔

امجد بٹ نے جب بچے کے غائب ہونے کا سنا تو احد کی بیوی سے کہا کہ تم نے یہ کیا کر دیا اچھا خاصہ فاہدہ ملنا تھا۔ وہ سوری سوری کرنے لگی۔ وہ بولا اب تم بچے کے غم میں بیمار بن کر لیٹ جاو۔ زیادہ بولو بھی نہیں جیسے غم سے نڈھال ہو۔ پھر وہ نیلم کے پاس آیا اور بولا بیٹا۔ میری بیٹی بچے کے غم میں نڈھال ہے اسے جا کر تسلی دے دو۔۔ نیلم بولی آپ فکر نہ کریں میں جا کر دیکھتی ہوں۔ آپ میرے شوہر کے پاس جاکر بیٹھیں۔ پھر وہ اس کے کمرے میں داخل ہو کر اسے جھوٹی تسلیاں دینے لگی۔ اور اسے ہدایت کی کہ وہ بس آرام کرے اور لیٹی رہے۔ پھر اس کے کمرے کا دروازہ باہر سے آہستہ سے لاک کر دیا۔

احد کی بیوی نیلم کے کمرے سے نکلتے ہی بڑبڑائی کہ یہ کمبخت لالچی انسان آرام بھی نہیں کرنے دیتا۔۔ چلو اس بہانے آرام تو کر لوں گی اور وہ آنکھیں موند کر لیٹ گئی۔

احد کے پہنچتے ہی نیلم کی بلائی ہوئی پولیس آ چکی تھی اور وہ سب نکل پڑے۔


Reader Comments

Be the first to leave a comment on this episode!


Log in to leave a comment.

Selected For You

View More Free Novels

Editor's Choice

Handpicked favorites that you shouldn't miss.

Unlock the Full Library

PKR 300

For 30 Days of Unlimited Access

  • Read all premium and exclusive content
  • Enjoy a seamless, uninterrupted reading experience
  • Directly support the author and her work
Go Premium Now

Experience the Best Urdu Novels Online

The Legacy of Abida Z Shireen

Welcome to the digital sanctuary of Abida Z Shireen, one of Pakistan's most celebrated literary icons. As a premier Urdu storyteller, she has spent decades crafting narratives that capture the soul of our society. This online Urdu reading platform is designed to preserve her vast Urdu literature archive, offering readers a chance to read Urdu novels online that explore the depths of human emotion, culture, and resilience.

Captivating Novels and Social Sagas

From suspense-filled thrillers to heart-touching social dramas, our collection features the best Urdu novels that have captivated millions in publications like Aanchal Digest. Whether you are looking for new Urdu novels 2024 or timeless classics, Abida's work provides a unique lens into family dynamics and romantic storytelling. Dive into her world and discover why she is considered a top Urdu digest writer by fans globally.

Reading Urdu Novels on Tablet and Phone

Soul-Stirring Urdu Poetry Collection

Beyond prose, this platform hosts an extensive Urdu poetry collection. Abida Z Shireen’s verses offer a profound look into spiritual and philosophical themes, available in both Urdu and English. As a featured Urdu poet, her work serves as a bridge between traditional rhythms and modern thought. Join our community of literature lovers to explore famous Urdu poems and exclusive literary insights found nowhere else.

Elegant Desk with Pens and Books