Loading...
Logo
Back to Novel
Niyat Be-Naqaab
Episodes
Niyat Be-Naqaab

نیت بےنقاب 3

From Niyat Be-Naqaab - Episode 3

احد کے گھر میں اس کی شادی کے ہنگامے زوروں پر تھے۔ شادی کی شاپنگ کا سارا انتظام احد کی بڑی بہن نیلم عرف نیلو کے سپرد تھا جو حال ہی میں امریکہ سے پاکستان شفٹ ہوی تھی۔ اس کے دو بچے تھے بیٹی 9 سال کی اور بیٹا 6 سال کا تھا۔ نیلم کا گھر بن رہا تھا گھر مکمّل ہونے تک اسے والدین کے گھر رہنا تھا۔ بچے اسے بہت تنگ کرتے تھے۔ اس نے احد سے کہا کہ اسے کوئی مدد گار چاہیے جو سارا دن اس کے پاس رہے بچوں کی سنبھالنے میں مدد کرے۔ احد نے حیران ہو کر کہا آپا ڈھیر ملازم تو ہیں مگر آپا نے جواب دیا کہ اسے بچوں کو پڑھانے، کھانا کھلانے کے لیے کسی پڑھی لکھی کی ضرورت ہے۔ احد کے زہن میں سجل کا خیال آیا تو اس نے آپا سے وعدہ کر لیا۔

احد نے سجل کو آفس کمرے میں بلایا اور آپا کا مسئلہ بیان کیا مگر سجل نے معزرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کی چاکری نہیں کر سکتی۔ ہم بےشک غریب ہیں مگر کھبی ایسا کام کیا نہیں۔ احد نے کہا کہ وہ یہاں سے دوگنی تنخواہ دیں گی مگر وہ پھر بھی نہ مانی۔ اس نے ڈانٹ پلاہی اس کو اس کی اوقات یاد دلائی۔ حتکہ نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی تو اس نے کہا سر میں ابھی دو منٹ میں اپنا استعفیٰ دے جاتی ہوں۔ احد کو ہوش آیا اور نرم پڑتے ہوئے بولا ٹھیک ہے مت آو جاو جا کر کام کرو۔ اس کے جانے کے نام سے احد کے دل کو چوٹ لگی۔ وہ اپنے وعدے پر قائم تھی اس کی طرف دیکھتی بھی نہ۔ نہ فالتو بات کرتی۔ اس کے آفس جواہن کرنے کے ہفتہ بعد ہی اس کی شادی تھی۔ اس کو اس کی بھوک کا خیال آیا تو سارے آفس کے لئے بریانی منگوا لی۔ مگر سجل نے یہ کہہ کر لینے سے انکار کر دیا کہ وہ لنچ گھر سے لای تھی اور کر چکی ہے۔ احد اپنی بےبسی پر دل مسوس کر رہ گیا۔ اسے ڈر تھا کہ وہ نوکری چھوڑ کر نہ چلی جائے۔ اسی وقت اس کی آپا کا فون آیا کہ وہ آفس آ رہی ہے۔ احد باہر آ گیا اور آپا اور بچوں کو لے کر اپنے کیبن میں آ گیا۔ احد نے کہا آپا وہ نہیں مان رہی۔ آپا حیران ہوئی اسے بلانے کا کہا۔ سجل اندر آی بچوں کے گال تھپکاے ان سے ہاتھ ملایا پھر آپا کو دور سے سلام کیا اور کھڑی ہو گئی۔ سر آپ نے مجھے بلایا۔ اس دوران نیلم مسلسل دیکھی جا رہی تھی۔ احد نے آپا کی طرف اشارہ کیا اور کہا یہ میری آپا ہیں یہ آفر دے رہی ہیں۔ نیلم تمسخر بھرے انداز میں بولی وہ اس کے فیش ایبل حلیے کو دیکھتے ہوئے بولی کیا تم بہت امیر ہو اور نوکری شوقیہ طور پر کر رہی ہو۔ احد جھٹ بولا کدھر آپا انتہائی غریب ہے خستہ حال گھر وہ بھی رینٹ پر۔ وہ حیرانی سے بولی تمھیں کیسے پتہ تب احد کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور بتایا کہ اس کی طبیعت خراب تھی تو گھر چھوڑنے گیا تھا۔ آپا قدرے حیران ہوئی۔ اتنے میں سجل کے موبائل-فون پر ماں کی کال آئی کہ دوا یاد سے لے آنا۔ وہ پیسے نہ ہونے کے سبب دو دن سے ٹال رہی تھی اس نے اچھا کہا اور فون بند کر کے بولی میم آپ کو مسلے میں دیکھ کر میں نے سوچا شادی تک آپ کی ہیلپ کر دوں۔ نیلم خوش ہوتے ہوئے بولی ٹھیک ہے۔ اسے بھی یہ اکڑو لڑکی پسند آئی تھی۔ نیلم تیزی سے بولی چلو ابھی بازار چلتے ہیں صرف دو دن شاپنگ کے بچے ہیں پھر فنکشن شروع ہو جائیں گے۔ احد کو جیسے سکون مل گیا۔



Reader Comments

Be the first to leave a comment on this episode!


Log in to leave a comment.

Selected For You

View More Free Novels

Editor's Choice

Handpicked favorites that you shouldn't miss.

Unlock the Full Library

PKR 300

For 30 Days of Unlimited Access

  • Read all premium and exclusive content
  • Enjoy a seamless, uninterrupted reading experience
  • Directly support the author and her work
Go Premium Now

Experience the Best Urdu Novels Online

The Legacy of Abida Z Shireen

Welcome to the digital sanctuary of Abida Z Shireen, one of Pakistan's most celebrated literary icons. As a premier Urdu storyteller, she has spent decades crafting narratives that capture the soul of our society. This online Urdu reading platform is designed to preserve her vast Urdu literature archive, offering readers a chance to read Urdu novels online that explore the depths of human emotion, culture, and resilience.

Captivating Novels and Social Sagas

From suspense-filled thrillers to heart-touching social dramas, our collection features the best Urdu novels that have captivated millions in publications like Aanchal Digest. Whether you are looking for new Urdu novels 2024 or timeless classics, Abida's work provides a unique lens into family dynamics and romantic storytelling. Dive into her world and discover why she is considered a top Urdu digest writer by fans globally.

Reading Urdu Novels on Tablet and Phone

Soul-Stirring Urdu Poetry Collection

Beyond prose, this platform hosts an extensive Urdu poetry collection. Abida Z Shireen’s verses offer a profound look into spiritual and philosophical themes, available in both Urdu and English. As a featured Urdu poet, her work serves as a bridge between traditional rhythms and modern thought. Join our community of literature lovers to explore famous Urdu poems and exclusive literary insights found nowhere else.

Elegant Desk with Pens and Books