Ham Ne Dil Ko Behla Lia
10 Episodesعمرہ اپنے روم میں بیٹھی سوچ رہی تھی کہ ماموں دو سال کے لئے یوکے، آفس کی طرف سے جا رہے ہیں. وہاں انکا بیٹا اور بہو بھی رہتے ہیں
مامی اور ان کی بیٹی جیا نے تو اس کا جینا حرام کر دینا ہے. وہ ماموں کی موجودگی میں ہی چھپ چھپا کر اسے ازیت دینے سے باز نہ آتی تھیں. اب تو ان کو کھلی چھٹی مل جائے گی
دونوں ماموں کے سامنے اس سے بے انتہا پیار جتاتیں، مگر ان کی غیر موجودگی میں گن گن کر بدلے لیتیں
ماموں اس سے بہت پیار کرتے تھے. اس کو بہت اہمیت دیتے تھے
عمرہ بچپن سے ہی محرومیوں کا شکار تھی۔ والدین بچپن میں ہی وفات پا گئے
دادا دادی کی گود میں پرورش پائی اور جب دادا اور دادی یکے بعد دیگرے چل بسے تو ماموں جو کھبی کبھار اس سے ملنے آتے رہتے تھے. اس نے کئی بار ان سے فیملی لانے کا بولا، مگر وہ ہر بار ٹال جاتے تھے
عمرہ ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتی تھی. اسے پڑھنے کا بہت شوق تھا. کالج گاؤں سے گھنٹہ بھر کی مسافت پر تھا۔ وہ گاوں کے ایک پڑوسی انکل کے رکشے میں آتی جاتی تھی
ایف ایس سی کرنے کے بعد ماموں اسے اپنے گھر لے آئے
پہلی بار وہ اپنی کزن جیا سے ملی. مامی بھی بڑے تپاک سے ملیں
ماموں نے اسے جیا کے ساتھ ہی روم دینے کا کہا. کیونکہ گھر دس مرلے کا تو تھا مگر اس کا نیچے والا پورشن کرائے پر لگا تھا۔ اوپر تین کمرے تھے ایک جیا کا ایک والدین کا اور
اس کے بھائی بھابھی کے لیے مختص تھا
مامی نے آواز دی۔ عمرہ تیزی سے باہر آ گئی
سب کھانے کی میز پر بیٹھے ہوئے تھے
مامی نے بڑے مٹھاس بھرے لہجے میں کہا
بیٹا تم جانتی تو ہو ہم سب تم سے کتنا پیار کرتے ہیں. تم جب تک آ نہ جاؤ ہم کھانا شروع نہیں کرتے
تمہاری بہن جیا کو سخت بھوک لگی ہوئی تھی مگر وہ کہنے لگی کہ جب تک میری بہن نہ آ جائے میں کھانا شروع نہیں کروں گی
جیا مسکرا کر ماں کو دیکھنے لگی
ماموں نے بیوی اور بیٹی کو سرشاری سے دیکھا، پھر عمرہ سے مخاطب ہو کر بولے
بیٹی تم نے مجھے بتایا نہیں کہ میں یوکے سے تمہارے لیے کیا بھیجوں جیا نے تو مجھے لمبی چوڑی لسٹ پکڑا دی ہے
عمرہ آہستہ سے سر نیچے کیے بولی
ماموں جان میری تمام ضروریات بن مانگے پوری ہو جاتی ہیں پھر مجھے اور کیا چاہیے
ماموں تفکر سے بولے
بیٹا تم اتنی اداس اتنی خاموش کیوں رہتی ہو
مامی نے جھٹ لقمہ دیا.
ارے میں بھی اسے کئی بار کہہ چکی ہوں کہ تم میری بیٹی ہو، جیا کی بہن ہو. دونوں ایک ہی کالج میں پڑھتی ہو۔ دونوں ایک کمرے میں سوتی ہو. ایک جیسی دونوں کی ہر چیز آتی ہے اس کے علاوہ بھی تمہیں کسی چیز کا من کرے بتا دیا کرو. بس مجھے تم سے گلہ ہے کہ تم مجھے اپنی ماں نہیں سمجھتی تب ہی کوئی فرمائش نہیں کرتی ہو
عمرہ نے صفائی دیتے ہوئے کہا
نہیں مامی جان ایسی کوئی بات نہیں ہے. بس مجھے دادی نے ایسا ہی سکھایا تھا کہ بلا ضرورت کوئی سامان جمع مت کرنا، جو ضرورت سے زیادہ ہو گا اس کی قیامت والے دن سخت پکڑ ہو گی۔ اس لیے میں ضرورت کے علاوہ سامان رکھنے کے حق میں نہیں ہوں
جیا جھٹ بولی
ویسے تم ٹھیک کہتی ہو. مگر کیا کریں ہم لڑکیوں کو ہر طرح کے شوق ہوتے ہیں. جب بوڑھے ہوں گے تو پھر ان باتوں پر عمل کر لیں گے. فی الحال تو پاپا آپ میری لسٹ کی تمام چیزیں بھیجنا
ماموں نے محبت سے کہا
ضرور مگر ساتھ میں عمرہ کی بھی ویسی ہی بھیجوں گا ورنہ یہ تو کچھ مانگے گی نہیں
وہ بیوی سے بولے
دیکھو بیگم ویسے تو مجھے تم دونوں پر بھروسہ ہے مگر میرے جانے کے نام سے میری بھانجی اداس ہے اس کا بہت خیال رکھنا
مامی جھٹ اٹھی اور ایک اونچی آواز میں زوردار پیار اس کے گال پر کر کے کہا
یہ تو میری جان ہے مجھے جیا سے بھی آگے ہے
جیا چاول کھاتے ہوئے بولی
ماما کوئی بات نہیں میں جیلس نہیں ہوتی، کیونکہ یہ مجھے بھی پیاری ہے
ماموں مسکرا کر بولے
تھینکس بیگم. اور جیا بیٹا اچھا ہوا ناں تمہیں بہن کی کمپنی مل گئی ورنہ تم بور ہوتی ہو گی
جیا پانی پیتے ہوئے جی جی بلکل پاپا تھینکس اتنی پیاری بہن لا کر دینے کا
ماموں کے جانے کے بعد عمرہ پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے
سارا کام اسے کرنا پڑتا.کام والی کی چھٹی کر دی گئی. روز اسے کالج بھی نہ جانے دیا جاتا. اکثر چھٹی کروا دی جاتی
عمرہ کی کالج میں بس ایک ہی دوست تھی سحرش. وہ اسے اپنا دکھ درد بتاتی رہتی
جب ماموں وڈیو کال کرتے تو مامی اسے ڈرا دھمکا کر ماموں کو کچھ نہ بتانے کا کہتی. سٹور میں اس کو چٹائی پر سونے کا کہا جاتا
ماموں اس سے پوچھتے کہ اتنی سنجیدہ کیوں ہو تو وہ کہتی
ماموں جان میری نیچر ہی ایسی ہے. وہ پوچھتے کوئی مسئلہ تو نہیں
مگر سامنے بیٹھی گھورتی مامی کو دیکھ کر کہتی
کوئی مسئلہ نہیں ہے
مامی کا نشئی بھانجا اکثر آ جاتا اور اسے تنگ کرتا
عمرہ نے مامی کو شکایت لگائی تو مامی بھڑک کر جو بولی، اسے سنکر عمرہ حیرت زدہ رہ گئی
پلیز اسے لائک ،کمنٹ اور فرینڈز کو بھی شئیر کریں شکریہ.
شعر.
پھر ہوا یوں کہ ہم نے دل کو بہلا لیا
وہ سمجھے کہ ہم نے انہیں بھلا دیا
#شاعرہ_عابدہ_زی_شیریں #abidazshireen

Reader Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts!
Log in to leave a comment.