Dil ke Darling
6 Episodesچھٹا حصہ - Part 6
نمرہ کی ساس نے جب نمرہ کی ماں اور باپ کو نمرہ کی خوش خبری سنائی تو وہ بہت خوش ہوئے.
نمرہ کی ساس بولی،
"عادل آپ کا بیٹا ہے وہ آپ کو اس عمر میں اتنی محنت کی اجازت نہیں دے گا. میں اس سے کہوں گی کہ وہ آپ کو خرچہ دیا کرے گا."
نمرہ کا باپ بولا،
"نہیں آپا جی محنت کی کمائی کا اپنا ہی مزہ ہے."
عادل نے نمرہ سے اس کے تایا کا نمبر لیا کہ وہ ان سے معافی مانگے گا اور انہیں راضی کرے گا. نمرہ بہت خوش ہوئی.
نمرہ کی تائی شام کی چائے لا کر شوہر کو دیتے ہوئے بولی،
"اب ہمیں نمرہ کے والدین سے راضی ہو جانا چاہیے. اسلام میں رشتے داروں سے قطع تعلق منع ہے. ہمارے نماز روزے کا کیا فائدہ جب ہم اسلام کے احکام پورے نہ کریں. مجھ سے اب ان کی تکلیف برداشت نہیں ہوتی. آج زینب نے چچا کو بائک پر کھانا اٹھائے جاتے دیکھا. وہ بھی بہت پریشان ہے اور نمرہ کو بھی بہت یاد کرتی ہے.دونوں ایک ساتھ پلی بڑھی ہیں. ان کو سزا دینا نہیں چاہیے."
زینب کے باپ نے ایک سرد آہ بھر کر کہا،
"تم ٹھیک کہتی ہو. انہیں سزا دینا مقصد نہ تھا صرف احساس دلانا تھا. بچے بھی بار بار فون پر اصرار کر رہے ہیں کہ چاچو اور چاچی کو دوبارہ اسی طرح آنے جانے دیں. میں ابھی فون کر کے دونوں کو اس کام سے منع کرتا ہوں."
زینب کی ماں بولی،
"میری دیورانی "سے اپنے گھر کا کھانا نہیں پکایا جاتا تھا اب کہاں اتنا ڈھیر کھانا روز پکاتی ہے بےچاری.
نمرہ کے والدین فون کرنے پر بھاگے آئے تو زینب کے باپ نے کہا،
"جو قسمت میں لکھا تھا ہو گیا اب تم لوگ دوبارہ مل جل کر رہو. میں نے دروازے کی کنڈی کھلوا دی ہے اب تم لوگ اس طرف سے نہیں آؤ گے اور اب تم دونوں کھانا پینا ہمارے ساتھ کرو گے."
دونوں نے حیل حجت کی تو زینب کے باپ نے کہا،
"میری بیوی کی بھی ہیلپ ہو جائے گی دونوں مل کر کھانا بنایا کرنا."
نمرہ کی ماں نے سر جھکا کر کہا،
"جیسے آپ کی مرضی."
—---------------------------------------
ناول اختتام پذیر ہوا
You've reached the end of this journey. We hope you loved every episode!

Reader Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts!
Log in to leave a comment.