Back to Novel
Nirala Saajan
Episodes

نرالہ ساجن 6

Episode 6

کھسرے نے چندہ اور کرن کے منگیتر کی نازیبا گفتگو سنی اور صبا سے بولا میں ابھی جاکر ان دونوں کی حقیقت سب کو بتاتا ہوں وہ روکتی رہ گئی مگر وہ نہ رکا۔ اور کرن کے باپ کے پاس جا کر اونچی آواز میں بتانے لگا کہ آپ بیٹی کی زندگی برباد کرنا چاہتے ہیں اس گھٹیا انسان کی وجہ سے۔ ابھی وہ اتنا ہی بولا تھا کہ کرن کے والد نے گرج کر اسے کہا بکواس بند کرو تم ہوتے کون ہو۔ اتنے میں صبا اس کے بھائیوں اور ماموں کو لے آئی۔ جو اسے جلدی سے پکڑ کر اپنی ٹیکسی میں بٹھا کر لے گئے۔ انہیں ڈر تھا کہ وہ لوگ اسے بہت ماریں گے۔ صبا نے اس کا اور اپنا فون آف کر دیا۔ کرن کے گھر والوں کے پاس صرف ان دونوں کا ہی نمبر تھا۔ ابھی ان لوگوں نے ناچ گانا پرفارم بھی نہیں کیا تھا۔ تو ایسے ہی آنا پڑا۔ کھسرے نے کہا کہ وہ بس سونا چاہتا ہے۔ آج اسے باپ سے ڈرنے کی بھی ہوش نہ تھی۔ باپ نے اسے نڈھال سا آتے دیکھا تو حیران ہوا۔ وہ بھوکا ہی سونے چلا گیا۔ اور کہا کہ اسے کوئی ڈسٹرب نہ کرے۔ والدین کو صبا نے سچ بتا دیا تھا کہ وہ کرن کے لیے اچھے جزبات رکھتا ہے اور اس کے پیار میں کچھ بھی کر سکتا ہے۔ وہ سمجھ سکتے تھے کہ ان کے بیٹے اور کرن میں طبقاتی فرق ہے ایک آسمان پر ہے اور دوسرا زمین پر۔


صبح دیر سے اٹھا اور آ کر باپ سے معذرت کرنے لگا ابا جان سوری میں کل مردانہ کپڑے پہن کر ہی سو گیا۔ آج سے میں پھر ناخن بڑھانا شروع کر دوں گا اور زنانہ کپڑے پہنوں گا۔ میں ابھی جا کر کپڑے بدلتا ہوں۔ باپ نے کھڑے ہو کر اسے گلے لگا کر روتے ہوئے کہا کہ وہ اسے معاف کر دے۔ اس نے اپنے چند کاغذ کے ٹکڑوں کی خاطر اسے اپنی مرضی پر چلاتا رہا۔ آج میں نے دیکھا میرا بیٹا تو بڑا گھبرو اور حسین وجمیل ہے۔ کرن جیسی لڑکی بھی اس کے لیے انکار نہ کرتی۔ وہ حیرت سے پوچھنے لگا کرن کیا مطلب۔ ماں نے بتایا کہ صبا نے بتایا کہ تو کرن کو پسند کرتا ہے اسے بڑا غصہ آیا اس نے اسی وقت اسے بلوایا اور اسے ڈانٹتے ہوئے کہا کہ اس نے جھوٹ کیوں بولا۔ وہ بولی۔ جھوٹ نہیں سچ بولا ہے۔ کہ تم کرن سے پیار کرتے ہو۔ وہ غصے سے بولا اس کا کیا ثبوت ہے وہ روتے ہوئے بولی تم نے مجھ سے کھبی اونچی آواز میں بات نہ کی تھی۔ اور اب کرن کے پیچھے مجھے ڈانٹ رہے ہو۔ وہ شرمندہ ہوتے ہوئے بوا وہ تو تمھارے جھوٹ پر ڈانٹا ہے۔ صبا بولی اپنی حالت دیکھی ہے کیا بنا لی ہے۔ تم نے اس کا زکر سنا سنا کر کان پکا دیے ہیں۔ اور میں نے کھبی زندگی میں جھوٹ بولا ہے کیا۔


Reader Comments

Be the first to leave a comment on this episode!


Log in to leave a comment.