Logo
Nirala Saajan
26 Episodes
Nirala Saajan EP 5
Episode 5

نرالہ ساجن 5

Nirala Saajan


پانچواں حصہ - 5th Part

 

کرن نارمل نظر آتی۔ اس نے والدین کی خوشی کے لیے ہاں کر دی تھی۔ اس کے دل میں اس شادی کو لے کر کوئی جلترنگ نہیں تھے۔ روبوٹ کی طرح اس رشتے کو نبھا رہی تھی، چہرے پر کوئی مسکان نہ تھی۔ سارے رشتے دار جمع تھے۔ خوب ہلہ گلہ مچا ہوا تھا۔ ڈھولک بج رہی تھی۔ کھسرے سے خوب کام لیا جاتا۔ چندہ جان بوجھ کر سب کو بتاتی پھرتی کہ یہ کھسرا ہے۔ رشتے دار اسے تنگ کرتے۔ اس کا مزاق اڑاتے بچے اسے کھسرا کھسرا کہہ کر آوازیں کستے۔ کرن کے پاپا سامنے ہوتے تو ڈانٹ دیتے۔ کرن بھی اکثر بچوں کو سرزنش کرتی تو کچھ اس کو سناتے کہ بچے ہیں شغل لگا رہے ہیں۔ ماں کرن کو منع کرتی کہ مہمان ناراض ہو جائیں گے۔

کھسرا سب کے زلیل کرنے پر کچھ نہ کہتا نہ کسی کو جواب دیتا۔ اپنے کام میں مگن رہتا۔ بہت اداس اور پریشان رہتا۔ صبا اسے خوش رہنے کی تلقین کرتی۔ وہ سمجھ رہی تھی کہ وہ پرائی آگ میں جل رہا ہے۔ وہ اس کے لیے کچھ نہ کر سکتی تھی۔ کرن تو اس کی پکی دوست بن گئی تھی۔ وہ جانتی تھی کہ کرن بھی خوش نہیں ہے۔ 

اس نے چندہ کو فون پر نازیبا باتیں کرتے سنا تھا اس کو بھی کرن کی قسمت کا دکھ تھا اس کا ہونے والا شوہر اس کی بھابھی کے ساتھ عشق لڑا رہا تھا۔ کرن کے والدین صبا کے آنے سے بہت خوش ہوتے۔ وہ سمپل اور معمولی لباس میں ملبوس ہوتی۔ کافی بار وہ کپڑے وہی پہن کر آ جاتی۔ ایک بار اس کے کپڑوں پر جوس گر گیا کرن نے اسے اپنے کپڑے دینے چاہے مگر اس نے ادھر ہی دھو کر پہنے رکھے کہ گرمی ہے ابھی سوکھ جاہیں گے۔ وہ آتی تو کچن میں بھی کرن کی ماں کی ہیلپ کر دیتی۔ وہ اس سے کافی خوش تھی کیونکہ چندہ کام کم اور حکم زیادہ چلا رہی تھی۔ مہمانوں کی زمہ داری میں بھی کوتاہی کر رہی تھی۔ فون پر بھی لگی رہتی۔ جس کی وجہ سے ساس سسر پریشان ہوتے۔ صبا آتی تو سب کا دل موہ لیتی۔ اب تو مہمان بھی اس کے اخلاق سے متاثر ہونے لگے تھے۔ سب اس کی تعریف کرتے اور بہت سلجھی ہوئی لڑکی کہتے۔ کوئی پوچھتا اس سے کہ تمھارے ابو کیا کر تے ہیں تو وہ بتاتی جی ویسے تو ہمارا پیشہ جدی پشتی گانے بجانے کا ہے مگر ابو ٹیکسی چلاتے ہیں اور ساتھ اس کام کو بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ ایک عورت طنزیہ بولی مطلب میراثی ہو۔ وہ آہستہ سے بولی جی۔ ادھر سے کرن کا بھائی گزر رہا تھا ساتھ اس کی گفتگو کی طرف بھی دھیان دے رہا تھا اس کی والدین سے تعریفیں سن سن کر سوچتا کہ جس کی یہ بیوی بنے گی وہ خوش قسمت ہو گا۔ اس نے سنا کہ ایک عورت کہہ رہی تھی کہ کاش یہ میراثی کی بیٹی نہ ہوتی اور امیر ہوتی تو میں اس کو بہو بنانے میں فخر محسوس کرتی۔ صبا کے کانوں میں بھی ایسی باتیں جاتی وہ سانس بھر کر رہ جاتی۔ کرن کے ابو اس کی گفتگو سے متاثر ہو کر تعریف کرتے۔ کرن کا بھائی اس کی تعریفیں سن سن کر حیران ہوتا۔ اور اس پر بے اختیار دھیان دینے لگا اس کی سلجھی عادتیں دوسرے کی مدد کرنے کا جزبہ بچوں سے شفقت اور محبت کا برتاؤ ان کے ساتھ گپ شپ۔ بچے اس کے گرد رہتے۔ اس کو گھر جانے نہ دیتے۔ کم وقت میں اس نے سب کے دل جیت لیے۔

صبا کھسرے کو سمجھا رہی تھی جو اس کو بتانے آیا تھا کہ چندہ اس کی زندگی تباہ کر دے گی۔ بہت غلط لوگ ہیں۔ وہ بولی 

"آگے اس کی دو بار منگنی ٹوٹ چکی ہے۔ اب کل مہندی ہے اس کے بعد نکاح ہو گا۔ ایک ہفتے بعد شادی ہے۔ ہم کچھ نہیں کر سکتے۔" 

یہ بات کرن کے بھائی نے سن لی دو منٹ رکا اور خاموشی سے چلا گیا۔ صبا پریشان ہو گئی بولی

"نہ جانے کیا کیا اس نے سن لیا ہے۔ زیادہ نہیں سنا ہو گا ورنہ شامت آتی۔ اگر کسی کی زندگی برباد ہونے سے بچ جائے تو میں کسی بات کی پرواہ نہیں کرتا۔"

مہندی کی تیاریاں عروج پر تھی۔ کھسرے کے دونوں بھائی اور ماموں گانے بجانے کا سامان لے کر آ چکے تھے۔ صبا سب کا میک اپ کرتی تھی کرن اس کو مہمانوں سے زبردستی پیسے دلواتی تھی۔ صبا کو بھی بہت فائیدہ مل رہا تھا۔ وہ سب کو مہندی کے خوبصورت ڈیزائن بنا کر دیتی۔ آج نکاح تھا اس کی بھی تیاری ہو رہی تھی۔

مہندی مشترکہ ہونی تھی کرن کے سسرال والے آ چکے تھے۔ ایک کونے سے کھسر پھسر کی آواز آنے لگی۔ کھسر ے نے سنا تو دنگ رہ گیا۔



Continue Reading
Episode 6
نرالہ ساجن 6

Reader Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Log in to leave a comment.

Related Novels

Selected For You

View More Free Novels

Editor's Choice

Handpicked favorites that you shouldn't miss.

Premium Membership

Unlock the Full Library

One subscription. Every story. Unlimited reading.

PKR 300
30 Days of Unlimited Access
Go Premium Now

Secure payment  ·  Instant access

Full Novel Library
Access every premium & exclusive novel — no episode locked
Unlimited Reading
Read as much as you want, whenever you want, at your pace
Support the Author
Your subscription directly supports Abida Z Shireen's work
New Episodes First
Be the first to read every new episode as soon as it drops
A F S R N
Join thousands of readers already enjoying premium access
Loved by readers
Our Literary World

Experience the Best Urdu Novels Online

Dive into decades of storytelling by Pakistan's most beloved author, now at your fingertips.

50+
Published Novels
30+
Years of Writing
1M+
Readers Worldwide
100%
Authentic Stories
01

The Legacy of Abida Z Shireen

Welcome to the digital sanctuary of Abida Z Shireen, one of Pakistan's most celebrated literary icons. As a premier Urdu storyteller, she has spent decades crafting narratives that capture the soul of our society. This online Urdu reading platform is designed to preserve her vast Urdu literature archive, offering readers a chance to read Urdu novels online that explore the depths of human emotion, culture, and resilience.

Read Her Story
Abida Z Shireen
Author
02

Captivating Novels & Social Sagas

From suspense-filled thrillers to heart-touching social dramas, our collection features the best Urdu novels that have captivated millions in publications like Aanchal Digest. Whether you are looking for new Urdu novels 2024 or timeless classics, Abida's work provides a unique lens into family dynamics and romantic storytelling. Dive into her world and discover why she is considered a top Urdu digest writer by fans globally.

Browse All Novels
Reading Urdu Novels on Tablet and Phone
Novels
03

Soul-Stirring Urdu Poetry Collection

Beyond prose, this platform hosts an extensive Urdu poetry collection. Abida Z Shireen's verses offer a profound look into spiritual and philosophical themes, available in both Urdu and English. As a featured Urdu poet, her work serves as a bridge between traditional rhythms and modern thought. Join our community of literature lovers to explore famous Urdu poems and exclusive literary insights found nowhere else.

Explore Poetry
Elegant Desk with Pens and Books
Poetry