Logo
Meri Masom Kali
26 Episodes
Meri Masom Kali EP 12
Episode 12

میری معصوم کلی 12

Meri Masom Kali


بارھواں حصہ - 12th Part


ہما کی نند اپنے شوہر سے کسی طور سنبھل نہیں رہی تھی۔ وہ اسے بولی 

"میرے بھائی نے ٹھیک کیا تھا جو تمہیں جواب دے دیا تھا کاش بھائی یہ بات مجھے بٹھا کر سمجھا دیتا." 

پھر خود ہی بولی 

"پر میں اس سے فالتو بات کہاں کرتی تھی. کاش میری ماں اپنے سوتیلے کو قبول کر لیتی تو اج وہ اس کا بھی بڑھاپے کا سہارا بنتا۔ وہ اس کی اہمیت میرے دل میں ڈالتی تو میں شاید اس طرح برباد نہ ہوتی۔ شاید یہ مکافات عمل ہے۔ میری ماں کی روح بھی تڑپ رہی ہو گی۔ بیٹی کی بربادی پر۔" 

اس نے شوہر کو وارننگ دی 

"بس بہت رو لیا, اب میں سسک سسک کر زندگی نہیں گزار سکتی۔ میں اس وقت کا انتظار کروں گی کہ بچہ اس دنیا میں آ جائے۔ پھر میں چیخ چیخ کر ساری دنیا کو بتاؤں گی کہ میں تمھاری بیوی ہوں۔ پھر میں دیکھتی ہوں تم مجھے سسرال والوں سے ملنے سے کیسے روک سکتے ہو۔ تمہیں خوشخبری سنا دوں کہ تمھاری بھی بیٹی پیدا ہونے والی ہے تم نے کسی کی بیٹی کے ساتھ کیا اب اپنی بیٹی کے مستقبل کا بھی سوچ لینا۔ اسے بھی دولت کے بل بوتے پر نکاح کی آڑ میں رکھیل بنا کر بھیجنا ہے۔" 

اس کے شوہر نے اسے تڑاخ سے ایک تھپڑ مار دیا۔ وہ روتے چلاتے بےہوش ہو گئی۔ وہ گھبرا گیا فوراً ایمبولینس منگوائی ہما کو فون کیا۔

ہما نے سسر کو بتایا اور جلدی سے آٹو میں اکیلی چل پڑی۔ اب وہ باہر کے کام کاج چیک اپ کے لیے ہاسپٹل اکیلی جانے لگی تھی۔ وہ جوں ہی ہاسپٹل پہنچی تو نند کا شوہر ایمبولینس کے پاس کھڑا تھا اور آنکھوں میں آنسو تھے۔ وہ پاس پہنچی تو وہ گھبرا کر بولا۔ 

"بہن آپ کی نند اب اس دنیا میں نہیں رہی۔ میں اس کی ڈیڈ باڈی آبائی گاؤں لے کر جا رہا ہوں۔ ادھر کے گورکن سے بات ہو چکی ہے۔ پلیز بچی کو اپنے ساتھ لے جائیں۔" 

وہ سن کر چکرا گئی پاس دیوار سے سہارا لے لیا۔ پاس کھڑی عورتوں نے اسے پانی پلایا اور اسے تسلی دی وہ رو رہی تھی اس نے پڑوسیوں کو فون کیا کہ میرے سسر کو طریقے سے ذرا بتا دیں۔ پھر اس نے نرگس کو فون کیا اس نے بہت تسلی دی۔ وہ کسی وجہ سے آنے سے قاصر تھی۔ ہما نے جا کر بچی کو اپنی تحویل میں لیا اور شوہر کو فون کیا تو وہ کافی حیران و پریشان ہوا۔ بچی کا سن کر کچھ نہ بولا۔

وہ خود بھی پریگننٹ تھی لاسٹ ماہ چل رہا تھا کہ اوپر سے اسے نند کی بیٹی کو سنبھالنا پڑا۔ گھر آئی تو پڑوسیوں نے بہت ساتھ دیا۔

پھر اس نے نند کے شوہر کو کہہ دیا کہ بچی مر گئی ہے۔ تاکہ بچی رلنے سے بچ سکے کیونکہ نند اس کی دوست بھی تھی۔

شوہر نے اس کو بچی پالنے پر ہلکہ پھلکہ احتجاج کیا مگر سسر کے حکم پر چپ ہو گیا۔ وہ ملک سے باہر تھا۔ پھر ایک ڈیڑھ ماہ بعد ہی اپنی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع ملی وہ خوشی سے دیوانہ ہو گیا اور اپنی بات پر زور دے کر بولا 

"میری بچی خوبصورت ہے نا۔ تم جانتی ہو مجھے بدصورت بچے نہیں اچھے لگتے" 

اسی وقت ہما نے بچی بدلنے کا فیصلہ کر لیا کیونکہ اس کی اپنی بچی سانولی تھی جبکہ نند کی بچی بہت خوب صورت تھی۔ اس نے اس راز میں سسر اور پڑوسن اماں کو بھی شامل کر لیا۔ اپنی بہن کو شامل نہ کیا کہ وہ ایسا کرنے نہ دیتی۔ مگر ہما مجبور تھی۔ ساری پریگنینسی میں شوہر نے جان کھائی تھی کہ بچہ لڑکا ہو یا لڑکی خوبصورت ہو ورنہ اسے دوسری شادی کرنی پڑے گی۔

نرگس کو بھی اس نے نند کی بیٹی کو اپنی بیٹی بتایا۔ وہ بھی ان کے جوان ہونے تک عروبہ کو ہی اپنی بھانجی سمجھتی رہی۔


جاری ہے۔ 

دعاگو رائٹر عابدہ زی شیریں

پلیز لائک، شئیر اور کمنٹ کرنا نہ بھولیں۔ شکریہ۔ جزاک اللہ



Continue Reading
Episode 13
میری معصوم کلی 13

Reader Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Log in to leave a comment.

Related Novels

Selected For You

View More Free Novels

Editor's Choice

Handpicked favorites that you shouldn't miss.

Premium Membership

Unlock the Full Library

One subscription. Every story. Unlimited reading.

PKR 300
30 Days of Unlimited Access
Go Premium Now

Secure payment  ·  Instant access

Full Novel Library
Access every premium & exclusive novel — no episode locked
Unlimited Reading
Read as much as you want, whenever you want, at your pace
Support the Author
Your subscription directly supports Abida Z Shireen's work
New Episodes First
Be the first to read every new episode as soon as it drops
A F S R N
Join thousands of readers already enjoying premium access
Loved by readers
Our Literary World

Experience the Best Urdu Novels Online

Dive into decades of storytelling by Pakistan's most beloved author, now at your fingertips.

50+
Published Novels
30+
Years of Writing
1M+
Readers Worldwide
100%
Authentic Stories
01

The Legacy of Abida Z Shireen

Welcome to the digital sanctuary of Abida Z Shireen, one of Pakistan's most celebrated literary icons. As a premier Urdu storyteller, she has spent decades crafting narratives that capture the soul of our society. This online Urdu reading platform is designed to preserve her vast Urdu literature archive, offering readers a chance to read Urdu novels online that explore the depths of human emotion, culture, and resilience.

Read Her Story
Abida Z Shireen
Author
02

Captivating Novels & Social Sagas

From suspense-filled thrillers to heart-touching social dramas, our collection features the best Urdu novels that have captivated millions in publications like Aanchal Digest. Whether you are looking for new Urdu novels 2024 or timeless classics, Abida's work provides a unique lens into family dynamics and romantic storytelling. Dive into her world and discover why she is considered a top Urdu digest writer by fans globally.

Browse All Novels
Reading Urdu Novels on Tablet and Phone
Novels
03

Soul-Stirring Urdu Poetry Collection

Beyond prose, this platform hosts an extensive Urdu poetry collection. Abida Z Shireen's verses offer a profound look into spiritual and philosophical themes, available in both Urdu and English. As a featured Urdu poet, her work serves as a bridge between traditional rhythms and modern thought. Join our community of literature lovers to explore famous Urdu poems and exclusive literary insights found nowhere else.

Explore Poetry
Elegant Desk with Pens and Books
Poetry