Logo
Insaniyat Kay Naatay
21 Episodes
Insaniyat Kay Naatay EP 15
Episode 15

انسانیت کے ناطے15

Insaniyat Kay Naatay


پندھرواں حصہ 15th Part

 

سب چائے پی چکے، ملازم برتن اٹھا چکا تو زارا جو رمنا کے قریب بیٹھی پیار سے اس کا ہاتھ سہلا رہی تھی۔ رمنا وقفے وقفے سے اسے دھیمی مسکراہٹ سے دیکھتی جواب میں زارا اس کو گرم جوشی سے ساتھ لگا لیتی۔ رمنا نے زارا کو کھبی دوست نہ مانا تھا کیونکہ وہ اس جیسی نہ تھی اور اب وہ اس کو سب دوستوں میں نایاب نظر آ رہی تھی۔ جو سمراب کو پسند کرتی تھی اور سب کو اس کا اندازہ تھا سمراب کو بھی اندازہ تھا مگر وہ انجان بنا رہتا تھا۔ اب بھی زارا سمراب کو کن انکھیوں سے دیکھ کر خوش ہو رہی تھی۔ رمنا اب اندر سے خوش ہو رہی تھی۔ جس طرح آج اس نے اسے سہارا دیا تھا رمنا قائل ہو گی تھی۔ آج وہ بھی اسے جوابی لفٹ دے رہی تھی جو زارا کے لیے بھی غنیمت تھا۔ اخر زارا نے پوچھا، 

"پھوپھو پھر کیا ہوا۔"

تو دعا خیالوں کی دنیا سے نکل آئی۔

"وہ لڑکا اسے بلکل لفٹ نہ کراتا تھا کیونکہ وہ اس کے دوستوں کی بھی گرل فرینڈ رہ چکی تھی باپ بھی بیٹی کو مسلسل اکسا رہا تھا لڑکا امیر اور رحمدل بھی تھا۔ ایک بار وہ لڑکی فون سن کر رو رہی تھی سب ڈرامہ تھا تووہ پاس آ کر رونے کی وجہ پوچھنے لگا تو لڑکی نے بتایا کہ اس کے باپ کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے تو اس لڑکے نے اس کی بہت مدد کی۔ ڈاکٹر گھر موجود تھا اور مسلسل اصرار کر رہا تھا کہ ان کے پاس وقت کم ہے ان کو کوئی سٹریس نہ ملے۔ لڑکی کا باپ ہاتھ جوڑ کر اسکی بیٹی کو اپنانے کی التجا کرنے لگا کہ میرے بعد اس کا کوئی نہیں۔ تم بےشک اسے نوکرانی بنا کر رکھ لینا اور شادی والدین کی پسند سے کر لینا۔ بےشک والدین کو نہ بتانا اسے الگ رکھی رکھنا۔ بس اس سے نکاح کر لو۔ ڈاکٹر بھی ڈرامے میں ساتھ ملا ہوا تھا جو اصل ڈاکٹر بھی نہ تھا۔ اس کو خداترسی دلانے لگا کہ ایک مرتے ہوئے شخص کی آخری خواہش پوری کر لو تاکہ وہ سکون سے مر سکے۔ وہ لڑکا مجبور ہو گیا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ اس کا جاننے والا مولوی بھی ہے اور گواہ کے لیے بھی چند یار دوست مل جائیں گے۔ سب کچھ پہلے ہی پلان تھا۔ لڑکا بھی بھولا اور رحم دل تھا پھر لڑکی بھی رو رو کر مسلسل التجائیں کر رہی تھی کہ مجھے کچھ نہیں چاہیے۔ بس میرے باپ کا مرنا آسان کر دو۔۔آخر نکاح ہو گیا اور لڑکے کو گھر جانے نہ دیا گیا اس نے بتایا کہ وہ گھر میں اکیلا ریتا ہے اس کے گھر والے باہر ملک گے ہوئے ہیں۔ وہ اس کو پلان کے مطابق شمالی علاقہ جات لے گئی۔ کافی دن اس کے پیسے پر عیش کرتی رہی۔ وہ بھی ینگ تھا اس کو بھی اس خوبصورت لڑکی کا ساتھ اچھا لگ رہا تھا۔ دو ماہ بعد اس لڑکے پر حقیقت آشکار ہو گئی۔ جب وہ نقلی ڈاکٹر ان سے پیسوں کے لین دین پر لڑ رہا تھا۔ اتفاق سے اس نے ان کی باتیں سن لیں۔ ان لوگوں پر چیخا چلایا لڑکی رو رو کر معافی مانگتی رہی مگر اس نے معاف نہ کیا اور طلاق دے کر پھر کبھی ان سے رابطہ نہ کیا۔"

شانی نے سمراب سے پانی مانگا اس نے جلدی سے پانی دیا۔ رمنا بھی پریشان ہو کر کھڑی ہو گئی۔ دعا نے شانی سے پوچھا 

"آپ ٹھیک ہیں۔" 

اس نے آہستہ آواز میں اشارے سے کہا 

"میں ٹھیک ہوں تم آگے سناؤ۔" 

دادی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 

"اتنی لمبی سٹوری سنانے کا مقصد کیا ہے۔" 

مگر شانی نے ماں کو تنبیہ کی اور دعا کو بولنے کا اشارہ کیا۔

دعا بولی۔ 

"اس لرکی کا برا حال تھا۔"


سولہواں حصہ - 16th Part


Continue Reading
Episode 16
انسانیت کے ناطے16

Reader Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Log in to leave a comment.

Related Novels

Selected For You

View More Free Novels

Editor's Choice

Handpicked favorites that you shouldn't miss.

Premium Membership

Unlock the Full Library

One subscription. Every story. Unlimited reading.

PKR 300
30 Days of Unlimited Access
Go Premium Now

Secure payment  ·  Instant access

Full Novel Library
Access every premium & exclusive novel — no episode locked
Unlimited Reading
Read as much as you want, whenever you want, at your pace
Support the Author
Your subscription directly supports Abida Z Shireen's work
New Episodes First
Be the first to read every new episode as soon as it drops
A F S R N
Join thousands of readers already enjoying premium access
Loved by readers
Our Literary World

Experience the Best Urdu Novels Online

Dive into decades of storytelling by Pakistan's most beloved author, now at your fingertips.

50+
Published Novels
30+
Years of Writing
1M+
Readers Worldwide
100%
Authentic Stories
01

The Legacy of Abida Z Shireen

Welcome to the digital sanctuary of Abida Z Shireen, one of Pakistan's most celebrated literary icons. As a premier Urdu storyteller, she has spent decades crafting narratives that capture the soul of our society. This online Urdu reading platform is designed to preserve her vast Urdu literature archive, offering readers a chance to read Urdu novels online that explore the depths of human emotion, culture, and resilience.

Read Her Story
Abida Z Shireen
Author
02

Captivating Novels & Social Sagas

From suspense-filled thrillers to heart-touching social dramas, our collection features the best Urdu novels that have captivated millions in publications like Aanchal Digest. Whether you are looking for new Urdu novels 2024 or timeless classics, Abida's work provides a unique lens into family dynamics and romantic storytelling. Dive into her world and discover why she is considered a top Urdu digest writer by fans globally.

Browse All Novels
Reading Urdu Novels on Tablet and Phone
Novels
03

Soul-Stirring Urdu Poetry Collection

Beyond prose, this platform hosts an extensive Urdu poetry collection. Abida Z Shireen's verses offer a profound look into spiritual and philosophical themes, available in both Urdu and English. As a featured Urdu poet, her work serves as a bridge between traditional rhythms and modern thought. Join our community of literature lovers to explore famous Urdu poems and exclusive literary insights found nowhere else.

Explore Poetry
Elegant Desk with Pens and Books
Poetry