Logo
Insaniyat Kay Naatay
21 Episodes
Insaniyat Kay Naatay EP 6
Episode 6

انسانیت کے ناطے6

Insaniyat Kay Naatay


چھٹا حصہ - 6th Part

 

رمنا کی چیخ سن کر دعا اور سمراب باہر بھاگے۔ وہ اور دعا کی بھابی دعا کےساس سسر کے کمرے کی طرف جا رہے تھے۔ دعا کا بھاہی اور شانی بھی بیٹھے ہوئے تھے شانی تیزی سے تڑپ کر بولا 

کیا ہوا میری چاند 

وہ روتے ہوئے بولی 

آپ صرف میرے پاپا ہیں۔ بھاہی کے نہیں ہیں۔ 

سب حیران کن نظروں سے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے تو جھٹ دعا کی بھابی نے صفائی دیتے ہوئے کہا 

وہ دعا سمراب کو بتا رہی تھی ہم نے سن لیا خیر ایک دن تو پتا لگنا ہی تھا۔

 دعا نے اس مکار عورت کو دیکھا جو اس سے دل میں پرانی دشمنی رکھتی تھی کہ وہ اس کی کزن تھی اور اچھی عادات کی نہ تھی اس کے بھائی سے شادی کرنا چاہتی تھی دولت کے لیے، خود وہ امیر نہ تھی۔ گھر والے بھی راضی نہ تھے۔ مگر اس کی ماں جو دعا کے ابو کی کزن تھی رو رو کر ہاتھ جوڑ کر منتیں کرتی کہ میری بیٹی خودکشی کر لے گی۔ اگر ادھر نہ ہونی۔ وہ بہت روتی ہے تو دعا کے والد نے ہاں کر دی مگر دعا نے بہت احتجاج کیا کہ سب ڈرامے بازی ہے میں بھائی کی زندگی برباد نہ ہونے دوں گی مگر باپ نہ مانا حتکہ بھائی نے بھی اسے روک دیا اور ہاں کر دی۔ بھابھی پرانی ملازمہ کو لالچ دے کر پل پل کی خبر لیتی رہی۔ تب سے وہ اس کے ساتھ حسد رکھتی تھی۔

دعا نے بات بڑھانی مناسب نہ سمجھی اور بیٹی کو باہر لے جا کر سمجھانے لگی۔ وقتی طور پر وہ سمجھ گئی۔ دعا نے نارمل انداز میں چائے پانی کے تواضع میں لگ گئی مگر سسر نے پھر بھی اس کی طرف خشمگیں نگاہوں سے دیکھتے ہوئے کہا 

بہو یہ کیا بےوقوفی ہے۔ 

وہ جواب میں خاموش رہی۔ بھابھی طنزیہ نظروں سے ہلکی مسکراہٹ سے اسے دیکھ رہی تھی۔ اسے خدشہ تھا کہ بھابھی اسکے راز سے واقف نہ ہو۔ اس لیے وہ مجبور تھی۔ سب خاموشی سے چائے پی رہے تھے بھائی نے بھی اسے ہلکا سا سمجھانے والے انداز میں کہا 

پھر بھی ابھی اسے نہ بتاتی۔

 دعا نے لاپرواہی والے انداز میں کہا  

بھائی اگر اسے کسی اور سے پتا چلتا تو اسے گلہ رہتا۔ 

سب قائل ہو گے اور بھابھی کا وار خالی جاتے منہ بن گیا۔ بھائی نے بوچھا 

سمراب کدھر ہے ٹھیک تو ہے نا۔ 

ہاں

 دعا نے کہا 

ابھی اسے نہ چھوڑیں میں خود اسے سیٹ کر لوں گی

 مگر سب کو تسلی نہ ہو رہی تھی تو دعا اسے بلانے گئے تو دیکھا اس نے اندر سے دروازہ بند کیا ہوا تھا۔ دعا پریشان ہو کر زور زور سے دروازہ کھٹکھٹانے لگی۔ سب آ گئے تو سمراب ماں کے گلے لگ کر زور زور سے رونے لگا۔ دادا نے کہا 

میرے بیٹے مت رو ہم سب تمھارے اپنے ہیں 

بڑی مشکل سے اسے نارمل کیا۔

اب تو ہر وقت رمنا اسے طعنے دیتی ریتی کے یہ اس کا گھر ہے اس کے پاپا  نہیں ہیں۔ دعا سمجھاتی مگر اسے باپ کی شہ تھی۔ وہ کہتا 

سچ ہی تو کہتی ہے

۔ دادا دادی رمنا کو ٹوکتے تو وہ رو رو کر آسمان سر پر اٹھا لیتی۔ باپ خوش ہوتا۔ جب دعا رمنا کو پیار کرتی تو وہ خوش ہوتا جب سمراب کو کرتی تو وہ حسد کرتا۔ شانی اسے اولاد نرینہ نہ دینے پر طعنے دیتا۔ وہ بے بسی سے خاموش ہو جاتی، جانتی تھی کہ صفائی دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اس لئے خاموش رہتی۔

سمراب اب سنجیدہ رہنے لگا تھا دعا اسے سمجھاتی 

دیکھو بیٹا جس نعمت کی قدر نہ کی جائے وہ چھن جاتی ہے۔ ہر حال میں رب العزت کے فیصلے پر رازی رہنا چاہیے۔ ورنہ وہ نعمت چھن جاتی ہے۔ تمھارے پاس پیار کرنے والے کتنے لوگ ہیں۔ دادا دادی تم پر جان دیتے ہیں۔ بس اچھا وقت آنے والا ہے جلد ہی۔ تم فل توجہ سٹڈی کی طرف دو تاکہ کچھ بن سکو۔ جب تم اپنے پاوں پر کھڑے ہو جاؤ گے تو سب تمہاری عزت کریں گے تم سے پیار کریں گے

 اس نے حسرت سے سر اٹھا کر ماں کی طرف دیکھتے ہوئے کہا 

پر پاپا تو نہیں کریں گے 

تو دعا کے دل پر گھونسا پڑا وہ آ نکھوں سے آنسو صاف کرتے ہوئے اسے گلے لگا کر پیار کرتے ہوئے جزباتی انداز میں روتے ہوئے بولی 

ضرور کریں گے میری جان۔ تم اپنے رب العزت کو جیسا گمان کرو گے ویسا ہی پاؤ گے۔ اس لئے اپنے رب العالمین پر پورا یقین رکھو تو وہ تمھاری سب مرادیں پوری کرے گا۔

 ماں نے سمجھایا رمنا ابھی نادان ہے تم اس کی باتوں کا کا برا مت منانا۔ دیکھنا ایک دن سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا 

سمراب نے ماں کی باتوں پر عمل کا دل میں پکا عہد کیا۔

دعا کو ماں نے آج فون کر کے گھر بلایا تھا اس سے کوئی بہت ضروری بات کرنی تھی اور اکیلے آنے کو کہا تھا وہ اکیلی گاڑی ڈرائیور کر کے ماں سے ملنے چل پڑی۔


ساتواں حصہ - 7th Part


Continue Reading
Episode 7
انسانیت کے ناطے7

Reader Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Log in to leave a comment.

Related Novels

Selected For You

View More Free Novels

Editor's Choice

Handpicked favorites that you shouldn't miss.

Premium Membership

Unlock the Full Library

One subscription. Every story. Unlimited reading.

PKR 300
30 Days of Unlimited Access
Go Premium Now

Secure payment  ·  Instant access

Full Novel Library
Access every premium & exclusive novel — no episode locked
Unlimited Reading
Read as much as you want, whenever you want, at your pace
Support the Author
Your subscription directly supports Abida Z Shireen's work
New Episodes First
Be the first to read every new episode as soon as it drops
A F S R N
Join thousands of readers already enjoying premium access
Loved by readers
Our Literary World

Experience the Best Urdu Novels Online

Dive into decades of storytelling by Pakistan's most beloved author, now at your fingertips.

50+
Published Novels
30+
Years of Writing
1M+
Readers Worldwide
100%
Authentic Stories
01

The Legacy of Abida Z Shireen

Welcome to the digital sanctuary of Abida Z Shireen, one of Pakistan's most celebrated literary icons. As a premier Urdu storyteller, she has spent decades crafting narratives that capture the soul of our society. This online Urdu reading platform is designed to preserve her vast Urdu literature archive, offering readers a chance to read Urdu novels online that explore the depths of human emotion, culture, and resilience.

Read Her Story
Abida Z Shireen
Author
02

Captivating Novels & Social Sagas

From suspense-filled thrillers to heart-touching social dramas, our collection features the best Urdu novels that have captivated millions in publications like Aanchal Digest. Whether you are looking for new Urdu novels 2024 or timeless classics, Abida's work provides a unique lens into family dynamics and romantic storytelling. Dive into her world and discover why she is considered a top Urdu digest writer by fans globally.

Browse All Novels
Reading Urdu Novels on Tablet and Phone
Novels
03

Soul-Stirring Urdu Poetry Collection

Beyond prose, this platform hosts an extensive Urdu poetry collection. Abida Z Shireen's verses offer a profound look into spiritual and philosophical themes, available in both Urdu and English. As a featured Urdu poet, her work serves as a bridge between traditional rhythms and modern thought. Join our community of literature lovers to explore famous Urdu poems and exclusive literary insights found nowhere else.

Explore Poetry
Elegant Desk with Pens and Books
Poetry