Logo
Insaniyat Kay Naatay
21 Episodes
Insaniyat Kay Naatay EP 8
Episode 8

انسانیت کے ناطے8

Insaniyat Kay Naatay


آٹھواں حصہ - 8th Part

 

دعا نے دیکھا رمنا لان کے بنچ پر بیٹھی سرگوشی میں کسی سے فون پر باتیں کر رہی تھی ماں کو دیکھ کر چونک گئی۔ ماں نے پوچھا 

"کس سے بات کر رہی تھی" 

اس نے کہا 

'فرینڈ سے۔" 

ماں نے رعب سے کہا 

"مجھے دکھاؤ" 

مگر اس نے بھاگ کر کمرے کا رخ کیا اور کمرہ بند کر لیا۔ شانی نے دیکھا اور پوچھا

"کیا ہوا؟" 

دعا نے روہانسے ہوئے پریشانی سے بتایا 

"مجھے لگتا ہے کہ یہ کسی لڑکے سے چھپ چھپ کر باتیں کر رہی تھی" 

وہ چونکا سب شور سن کر جمع ہو چکے تھے وہ دروازہ نہیں کھول ریی تھی اونچا اونچا روئے جا رہی تھی۔ شانی نے کہا 

"میری بیٹی کو بدنام کر رہی ہو مجھے اس پر پورا بھروسہ ہے۔" 

یہ سنتے ہی رمنا نے جھٹ سے دروازہ کھول کر موبائل دعا کو پکڑاتے ہوئے کہا

"یہ لیں چیک کر لیں۔ مجھے نہیں آتا میں تو اپنے موبائل پر صرف کال سنتی ہوں۔"

شانی نے کہا 

"آخر مسئلہ کیا ہے؟" 

دعا نے جواب دیا 

"یہ ہر وقت اونچی آواز میں بات کرتی ہے دوستوں سے بھی کال پر بات کرتی ہے تو آوازیں دور تک آ رہی ہوتی ہیں مگر یہ سرگوشی میں بول رہی تھی۔" 

پھر اس نے آواز سنا کر تسلی بھی نہیں کرائی۔ رمنا نے روتے ہوئے موبائل باپ کے ہاتھ میں دیتے ہوئے کہا 

"پاپا آپ میرا لیپ ٹاپ موبائل سب چیک کر سکتے ہیں اگر مما کو نہیں آتا تو آپ چیک کر لیں۔" 

باپ نے اسے گلے لگاتے ہوئے کہا 

"مجھے تم پر بھروسہ ہے تم میرا مان ہو۔" 

پھر بیوی کی طرف غضبناک ہو کر چیخا 

"تم میری بیٹی کو بدنام کرتی ہو آئندہ اگر تم نے میری بیٹی کو بدنام کرنے یا اس کے کسی کام میں دخل دینے کی کوشش کی تو مجھ سے برا کوئی نہ ہو گا۔" 

سمراب روتی ہوئی ماں کو کندھوں سے پکڑ کر اندر لے گیا۔ اور تسلیاں دیتا رہا۔ والدین شانی کو بہو کو ڈانٹنے پر اسے سرزش کر رہے تھے پہلے وہ اس کی فیور لیتے تو وہ اکتا جاتا تھا آج وہ خاموشی اور دھیان سے ان کی باتیں سن رہا تھا۔ باپ نے کہا 

"تم یہ کیوں بھول جاتے ہو کہ رمنا دعا کی بھی بیٹی ہے۔ اس نے ایسا کچھ محسوس کیا ہو گا تو اس نے اسے سرزش کی ہو گی تم نے یہ سوچا کہ وہ جوان ہو رہی ہے جس طرح تم نے اسے آزادی دی ہے۔ کپڑے ایسے چھوٹے چھوٹے پہنتی ہے، شرٹ اتنی چھوٹی ہوتی ہے کہ بازو اوپر کرتی ہے تو آدھا پیٹ ننگا ہو جاتا ہے۔ شارٹس میں آدھی ٹانگیں ننگیں ہوتی ہیں۔ کون خاندانی اور شریف خاندان اسے اپنی بہو بنائے گا۔ میں بیوی کو ماڈرن بنا کر رکھتے ہوئے اب شرمندگی محسوس کرتا ہوں۔ یہ خود بھی اپنی پرانی تصویریں دیکھ کر توبہ توبہ کرتی ہے۔" 

ماں تسبیح پڑھتے سر پر دوپٹہ اوڑھے گردن ہلا کر ہاں میں ہاں ملا رہی تھی پھر ساس بولی 

"میں تو بہو کی شکر گزار ہوں۔ مگر افسوس کہ اس کی اپنی بیٹی کیا بنی ہوئی ہے آج اگر تم ماں کو کوئی اختیار دیتے کوئی اہمیت اور عزت دیتے تو تمھاری بیٹی کو اپنانے میں لوگ فخر محسوس کرتے۔ شادی تو اس کی کرنی ہی ہے۔ اتنی بدتمیز اور بدزبانی ہے۔ گھرداری کا کوئی شعور ہی نہیں۔ تم خود شادی کے لئے ایسی لڑکی سے انکار کرتے تھے۔ اپنی ماں کو بھی ٹوکتے تھے۔ اگر بالفرض کوئی رمنا کو اس انداز میں قبول بھی کر لیتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کھلے ذہن کا ہے بلکہ اسے کوئی شعور نہیں وہ مغرب کی تقلید میں دوزخ کے راستے پر چل رہا ہے۔ اسلام ہمیں اس روش کی اجازت نہیں دیتا۔ قیامت کے دن ہم اپنے اللہ تعالیٰ کو کیا جواب دیں گے کہ ہم پیارے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی تقلید کی بجائے اس نام نہاد سٹیٹس کو اپنا کر فخر محسوس کرتے ہیں تو کیا ہم جنت میں داخل ہوں گے۔ نہیں جن کافروں کی تقلید میں ان کی روش پر چلتے ہیں ان کے ساتھ دوزخ میں ڈالے جائیں گے۔ ابھی بھی وقت ہے بیوی کی قدر کرو۔ اس کو دکھ نہ دو۔" 

وہ خاموشی سے آٹھ کر چلا گیا اور خاموشی سے ان باتوں پر غور کرنے لگا۔ اسے دعا پر ترس آنے لگا 

"بیٹی اس کے کمرے میں آئی تو باپ نے اس کے حلیے پر غور کیا تو شرمندگی کے ساتھ غصہ بھی آیا۔ وہ اپنی سوچوں میں اتنا گم تھا کہ اسے سمجھ ہی نہ آئی کہ وہ کیا بول کر گئی ہے۔

دادی نے سمراب سے کہا 

"رمنا اتنی رات ہو گئی ہے کدھر گئی ہے۔ جو ابھی تک واپس نہیں آئی اور تمھاری ماں کدھر ہے" 

تو سمراب نے سر جھکا کر آہستہ سے کہا 

"وہ میرے کمرے میں روتے روتے سو گئی ہیں۔"


نواں حصہ - 9th Part


Continue Reading
Episode 9
انسانیت کے ناطے9

Reader Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Log in to leave a comment.

Related Novels

Selected For You

View More Free Novels

Editor's Choice

Handpicked favorites that you shouldn't miss.

Premium Membership

Unlock the Full Library

One subscription. Every story. Unlimited reading.

PKR 300
30 Days of Unlimited Access
Go Premium Now

Secure payment  ·  Instant access

Full Novel Library
Access every premium & exclusive novel — no episode locked
Unlimited Reading
Read as much as you want, whenever you want, at your pace
Support the Author
Your subscription directly supports Abida Z Shireen's work
New Episodes First
Be the first to read every new episode as soon as it drops
A F S R N
Join thousands of readers already enjoying premium access
Loved by readers
Our Literary World

Experience the Best Urdu Novels Online

Dive into decades of storytelling by Pakistan's most beloved author, now at your fingertips.

50+
Published Novels
30+
Years of Writing
1M+
Readers Worldwide
100%
Authentic Stories
01

The Legacy of Abida Z Shireen

Welcome to the digital sanctuary of Abida Z Shireen, one of Pakistan's most celebrated literary icons. As a premier Urdu storyteller, she has spent decades crafting narratives that capture the soul of our society. This online Urdu reading platform is designed to preserve her vast Urdu literature archive, offering readers a chance to read Urdu novels online that explore the depths of human emotion, culture, and resilience.

Read Her Story
Abida Z Shireen
Author
02

Captivating Novels & Social Sagas

From suspense-filled thrillers to heart-touching social dramas, our collection features the best Urdu novels that have captivated millions in publications like Aanchal Digest. Whether you are looking for new Urdu novels 2024 or timeless classics, Abida's work provides a unique lens into family dynamics and romantic storytelling. Dive into her world and discover why she is considered a top Urdu digest writer by fans globally.

Browse All Novels
Reading Urdu Novels on Tablet and Phone
Novels
03

Soul-Stirring Urdu Poetry Collection

Beyond prose, this platform hosts an extensive Urdu poetry collection. Abida Z Shireen's verses offer a profound look into spiritual and philosophical themes, available in both Urdu and English. As a featured Urdu poet, her work serves as a bridge between traditional rhythms and modern thought. Join our community of literature lovers to explore famous Urdu poems and exclusive literary insights found nowhere else.

Explore Poetry
Elegant Desk with Pens and Books
Poetry