Logo
Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor
30 Episodes
Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor EP 12
Episode 12

محبت دل کا زہر یا سرور 12

Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor


بارھواں حصہ - 12th Part

 

ملکہ بی تکیے کو دیکھ رہی تھی جبکہ شبنم کی جان نکل رہی تھی کہ ملکہ بی کو شک نہ ہو جائے کہ اس میں پیسے ہیں۔ ملکہ بی نے اسے پنکھے کے نیچے رکھتے ہوئے کہا 

"اسے ادھر رکھو تاکہ سوکھ جائے۔" 

پھر گھوم کر اسکی طرف دیکھتے ہوئے بولی 

"کیسا لگا کمرہ"

شبنم نے کہا 

"بہت اچھا ہے" 

پھر گھوم کر اس کا ہاتھ پکڑ کر شکریہ ادا کیا تو اس نے مسکرا کر اسے دیکھا تو شبنم نے اسے خوش کرنے کے لئے اسے گلے لگا کر اس کے منہ پر پیار کرتے ہوئے کہا 

"میری ماما" 

وہ خوش ہو گئی اور اس کا گال تھپتھپا کر مسکراتی ہوئی چل پڑی۔

شبنم تیزی سے باتھ روم چلی گئی وہ کمرے میں کیمرے کے سامنے رونا نہیں چاہتی تھی اسے ماں یاد آ رہی تھی. ملکہ بی اس کی ماں کی عمر کی تھی تو اس نے شدت جزبات میں اسے ماما کہہ دیا۔ حالانکہ یہ عورت تو اس کی زندگی برباد کرنے کی ذمہ دار تھی۔ آج سے اس کی زندگی کا نیا باب شروع ہو چکا تھا اور اس کا سب کچھ لٹ چکا تھا۔ والدین کو اپنی بچیوں کو اور حتکہ بچوں کو بھی اکیلے گھر سے باہر نہیں بھیجنا چاہیے باہر بھڑیے تاک میں رہتے ہیں۔ وہ بھی باہر اکیلے نکلتے ہی بھیڑیوں کا شکار ہو گئی۔ وہ روتے روتے نڈھال ہو گئی اس کو تسلی کے دو بول بولنے والا بھی کوئی نہیں تھا اس نے سوچا کہ اگر وہ ہمت ہار گئی تو والدین سے ملنے کی جدوجہد کیسے کرے گی تو اس نے اپنے آپ کو خود ہی حوصلہ دیا اور کمرے میں آ کر لیٹ گئی دروازہ بھی بند نہ کیا۔ کیا فائدہ دروازہ بند کرنے کا اس کی قیمتی دولت تو لٹ گئی تھی۔

ملکہ بی کمرے میں آ کر بولی 

"پگلی دروازہ تو بند کر لو اکیلی ہو کمرے میں"

اس نے خاموشی سے اٹھ کر دروازہ بند کر دیا اور لاک لگا دیا۔ آج نیند اس سے کوسوں دور تھی نہ جانے کب آنکھ لگی۔ اب شبنم کو اسی ڈگر پر چلنا پڑا جس سے وہ پناہ مانگتی تھی۔

چند دن بعد اس نے ملکہ بی کو اپنے ساتھی سے باتیں کرتے سنا جو ملکہ بی کو مشورہ دے رہا تھا کہ سارے گھر میں کیمرے لگوا لیتے ہیں لڑکیوں پر نظر رہے گی۔

ملکہ بی نے بڑے وثوق سے کہا کہ میری ہر وقت ان لڑکیوں پر نظر ہے۔ ویسے بھی یہ پر کٹی پریاں ہیں، ان کو میں اچھے آرام سے رکھتی ہوں۔ ان کی صحت کا خیال رکھتی ہوں۔ ان کو پوری نیند سونے دیتی ہوں۔ گانے، فلمیں دیکھنے دیتی ہوں۔ دیکھا نہیں ایک فنکشن میں ایک لڑکی کے گھر والوں نے اسے پہچان لیا تھا وہ غریب گھرانے میں پیدا ہوئی تھی تو اس نے کہا کہ اب مجھے شریف کوئی قبول نہیں کرے گا اور پھر مجھے سخت محنت اور امیروں کے کوسنے جن کے گھروں میں کام کرتی تھی ان کے ظلم برداشت کرنے پڑیں گے۔ اس سے بہتر ہے میں ادھر ہی رہوں کم از کم ادھر اچھی طرح رہنا تو نصیب ہوتا ہے۔ اس کے بعد اب اس کے گھر والوں کو جب موٹی رقم دی تو خوشی سے راضی و ممنون ہو گئے۔

شبنم یہ سن کر حیران رہ گئی مگر اس بات سے اطمینان بھی ہو گیا کہ 

"چلو اب کیمرے تو نہیں لگے۔"

شبنم نے کچن میں دلچسپی لینی شروع کر دی کیونکہ اب اس کے فین کسٹمر نے اسے موبائل بمع ڈیوائس نیٹ دی تھی۔ اب ہر وقت حاضر تھا اس نے اپنا نمبر تو دیا مگر فون کرنے سے سختی سے منع کر دیا۔ اسے سارا طریقہ بھی سکھا دیا تھا۔ دوسری وجہ یہ بھی تھی کہ اگر بےہوش کرنا پڑے تو کھانے میں ملا سکوں۔ نیٹ پر سے دیکھ کر وہ مزید دار کھانے بنانے لگی تو ملکہ بی نے ایک دن پوچھا کہ تم کیسے اتنے اچھے بنا لیتی ہو تو شبنم ڈر سی گئی پھر بولی tv پر دیکھ کر بناتی ہوں پھر وہ ملکہ بی کے سامنے کوکنگ پروگرام دیکھنے لگی اور ملکہ بی خوش ہو گئی۔

شبنم اب کمرے میں آئی سارے کمرے کا جائزہ لیا اور جب یقین ہو گیا کہ اس میں کیمرا نہیں ہے۔ تو وہ اب کمرے میں کھل کر نماز ادا کرنے لگی۔ نیٹ سے فائدہ ملنے لگا۔ وہ سجدے میں اللہ تعالیٰ سے رو رو کر اس گناہ والی زندگی سے نجات کی دعا مانگنے لگی۔۔

باہر سے چیخ وپکار کی آوازیں آنے لگی ایک اور لڑکی ان کے چنگل میں پھنس چکی تھی۔ شبنم نے دکھ سے اسے دیکھا۔

 


Continue Reading
Episode 13
محبت دل کا زہر یا سرور 13

Reader Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Log in to leave a comment.

Related Novels

Selected For You

View More Free Novels

Editor's Choice

Handpicked favorites that you shouldn't miss.

Premium Membership

Unlock the Full Library

One subscription. Every story. Unlimited reading.

PKR 300
30 Days of Unlimited Access
Go Premium Now

Secure payment  ·  Instant access

Full Novel Library
Access every premium & exclusive novel — no episode locked
Unlimited Reading
Read as much as you want, whenever you want, at your pace
Support the Author
Your subscription directly supports Abida Z Shireen's work
New Episodes First
Be the first to read every new episode as soon as it drops
A F S R N
Join thousands of readers already enjoying premium access
Loved by readers
Our Literary World

Experience the Best Urdu Novels Online

Dive into decades of storytelling by Pakistan's most beloved author, now at your fingertips.

50+
Published Novels
30+
Years of Writing
1M+
Readers Worldwide
100%
Authentic Stories
01

The Legacy of Abida Z Shireen

Welcome to the digital sanctuary of Abida Z Shireen, one of Pakistan's most celebrated literary icons. As a premier Urdu storyteller, she has spent decades crafting narratives that capture the soul of our society. This online Urdu reading platform is designed to preserve her vast Urdu literature archive, offering readers a chance to read Urdu novels online that explore the depths of human emotion, culture, and resilience.

Read Her Story
Abida Z Shireen
Author
02

Captivating Novels & Social Sagas

From suspense-filled thrillers to heart-touching social dramas, our collection features the best Urdu novels that have captivated millions in publications like Aanchal Digest. Whether you are looking for new Urdu novels 2024 or timeless classics, Abida's work provides a unique lens into family dynamics and romantic storytelling. Dive into her world and discover why she is considered a top Urdu digest writer by fans globally.

Browse All Novels
Reading Urdu Novels on Tablet and Phone
Novels
03

Soul-Stirring Urdu Poetry Collection

Beyond prose, this platform hosts an extensive Urdu poetry collection. Abida Z Shireen's verses offer a profound look into spiritual and philosophical themes, available in both Urdu and English. As a featured Urdu poet, her work serves as a bridge between traditional rhythms and modern thought. Join our community of literature lovers to explore famous Urdu poems and exclusive literary insights found nowhere else.

Explore Poetry
Elegant Desk with Pens and Books
Poetry