Logo
Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor
30 Episodes
Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor EP 9
Episode 9

محبت دل کا زہر یا سرور 9

Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor


نواں حصہ - 9th Part

 

باشو نے شبنم کو اندر گھسیٹا۔ بیوی اس کی بھاگتی آئی اور اس کی مدد کرنے لگی۔ اس کا دوپٹے سے منہ باندھ کر اسے خوفزدہ کرنے لگے اور چاقو نکال کر ڈرایا دھمکایا۔ وارننگ دی کہ اگر آواز نکالی یا کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا اور تمھارے ماں باپ اور دونوں بھائیوں کو بھی مار دوں گا۔ اگر تم ہماری بات مانتی رہی تو کسی کو کچھ نہیں کروں گا۔ 

شبنم نے واسطے دیے اور روتے ہوئے کہا 

"انکل میں آپ کی ہر بات مانوں گی پلیز آپ میرے ماں باپ اور بھائیوں کو کچھ نہ کہنا۔" 

وہ چند دن ان دونوں کے پاس رہی اس کے چھوٹے بچے سے کھیلتی کھبی رونا برداشت کرتی۔ واش روم کے بہانے جا کر چھپ کر روتی وہ چاقو سے ڈراتا رہتا۔

باشو کو اندازہ تھا کہ ابھی اس کی گمشدگی کی وجہ سے محلے میں کھلبلی مچ جائے گی۔ وہ بچے کو اٹھا کر باہر نکڑ کی دوکان پر آ گیا اور انجان بن کر پوچھنے لگا 

"کیا ہوا خیر تو ہے" 

تو دوکاندار نے بتایا کہ رزاق صاحب کی بچی گم ہو گئی ہے۔ وہ افسوس کرنے لگا اور اہل محلہ کے ساتھ ہی کھڑا ہو گیا اور رزاق صاحب کے پاس جاکر پوچھنے لگا کہ کیسے ہوا کب سے نہیں مل رہی وغیرہ وغیرہ۔ کسی کو اس پر شبہ نہ ہوا پولیس آئی۔ وہ بھی تماشبین بن کر سامنے کھڑا رہا۔ پولیس نے نارمل پوچھ گچھ کی. دہی والے کو بھی وارننگ دی کہ تم شہر سے باہر اجازت کے بغیر جا نہیں سکتے۔ دہی والا شریف انسان تھا اہل محلہ بھی اس کی تعریف کرنے لگے اس کے گھر کی تلاشی لی گئی اور اسے چھوڑ دیا گیا۔

شبنم کو چند دن کے بعد باشو بےہوش کر کے منہ باندھ کر بڑے بیگ میں ڈال کر بیوی اور بچے کو ساتھ لیا اور 'ملکہ بی' کے پاس پہنچ گیا وہ اسے دیکھ کر مسکرائی اور بولی 

"بڑی چیز ہے تو ویسے بڑی ہوشیاری سے کام کرتا ہے۔ سب کی آنکھوں میں دھول جھونکتا ہے واہ واہ کیا بات ہے۔" 

پھر شبنم کو وصول کیا اور اس کو مخصوص رقم ادا کر دی۔

شبنم کو جب ہوش آیا تو ایک نئی جگہ پر اپنے آپ کو پا کر رونے لگی۔ ملکہ بی اسے دیکھ کر پیار سے سمجھانے لگی 

"تم ہماری بیٹی بن کر رہو گی اور اگر ہماری بات نہ مانی تو ہم تمھارے امی ابو کو بھی مار دیں گے اور۔۔۔"

ابھی وہ اتنا ہی بولی تھی کہ شبنم نے جلدی سے کہا 

"وہ ان کی ہر بات مانے گی پلیز اس کے گھر والوں کو کچھ مت کہنا۔"

شبنم رو رو کر صبر کر چکی تھی۔ اس نے پڑھنے کی شدید خواہش ظاہر کی تو ملکہ بی نے اعتراض کیا تو اس کے پاس کھڑے ساتھی نے تجویز دی کہ اس کو پڑھنے دیتے ہیں۔ ایک تو پھر اس کی قیمت بڑھ جائے گی دوسرے اگر ہمیں کچھ پڑھانا ہو تو کسی دوسرے کی محتاجی نہیں رہے گی۔ دیکھا نہیں پہلے بھی اس وجہ سے ہمیں کتنی دقت پیش آتی ہے۔ لوگوں سے حساب کتاب میں دھوکے بھی کھائے ہیں تو ملکہ بی نے اس کی تجویز کو پسند کیا اور اسے گھر پر ہی پڑھانے کا انتظام کر دیا۔

وہ دل لگا کر پڑھنے لگی ملکہ بی کا ماں کی طرح احترام کرتی اس کی خدمت بھی کرتی۔ وہ اس سے خوش رہنے لگی۔ شبنم جانتی تھی کہ وہ اب ظالم لوگوں کے چنگل میں پھنس چکی ہے۔ اب وہ دل لگا کر تعلم حاصل کر رہی تھی۔ اس کو ہی غنیمت جانتی تھی کہ چلو ایک شوق تو پورا ہو رہا ہے۔ وہ چھپ کر رو لیتی مگر ملکہ بی کے سامنے واویلا کرنے کا کوئی فائدہ نہ تھا نہ ہی وہ رحم دل تھے، نہ ہی انہیں رحم آتا تھا اگر رحم کی بھیک مانگو تو اسے باغی خیال کرتے تھے اور ظلم پر اتر آتے تھے۔ ان پر سخت پہرہ تھا اس جیسی اور بھی مظلوم لڑکیاں موجود تھیں شبنم نے انہیں بھی پڑھنے کی طرف لگانا چاہا تو کچھ تو رضامند ہو گئی کچھ نے دلچسپی نہ لی۔ پھر ملکہ بی نے اسے سختی سے حکم دیا کہ وہ اس کی تعلیم پر جو اتنا خرچہ کر رہی ہے اور یہ تم پر خاص نظر عنائیت ہے کہ تم پر اعتماد ہے اگر تم باز نہ آئی تو تمھاری تعلیم بھی ختم کر دوں گی۔ اب تو وہ اسے ان لڑکیوں کے پاس بھی نہ بیٹھنے دیتی تھی۔

اس نے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے ملکہ بی سے سوری کہا اور وعدہ کیا کہ اب دوبارہ ایسا نہیں ہو گا اس نے صفائی دیتے ہوئے کہا 

"میں تو آپ کے بھلے کے لیے ہی ان کو تعلیم دینا چاہتی تھی تاکہ وہ گاہک کو اچھی طرح سے ڈیل کریں گی۔" 

تو وہ چپ ہو گئی۔

اس کو جو استاد پڑھانے آتا وہ بھی ٹھڑکی تھا۔ اس نے ملکہ بی سے اس کی شکایت کر دی کہ وہ اس کو توجہ سے نہیں پڑھاتا تو وہ فیل ہو جائے گی اور آپ کی رقم بھی ضائع ہو جائے گی۔

 



Continue Reading
Episode 10
محبت دل کا زہر یا سرور 10

Reader Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Log in to leave a comment.

Related Novels

Selected For You

View More Free Novels

Editor's Choice

Handpicked favorites that you shouldn't miss.

Premium Membership

Unlock the Full Library

One subscription. Every story. Unlimited reading.

PKR 300
30 Days of Unlimited Access
Go Premium Now

Secure payment  ·  Instant access

Full Novel Library
Access every premium & exclusive novel — no episode locked
Unlimited Reading
Read as much as you want, whenever you want, at your pace
Support the Author
Your subscription directly supports Abida Z Shireen's work
New Episodes First
Be the first to read every new episode as soon as it drops
A F S R N
Join thousands of readers already enjoying premium access
Loved by readers
Our Literary World

Experience the Best Urdu Novels Online

Dive into decades of storytelling by Pakistan's most beloved author, now at your fingertips.

50+
Published Novels
30+
Years of Writing
1M+
Readers Worldwide
100%
Authentic Stories
01

The Legacy of Abida Z Shireen

Welcome to the digital sanctuary of Abida Z Shireen, one of Pakistan's most celebrated literary icons. As a premier Urdu storyteller, she has spent decades crafting narratives that capture the soul of our society. This online Urdu reading platform is designed to preserve her vast Urdu literature archive, offering readers a chance to read Urdu novels online that explore the depths of human emotion, culture, and resilience.

Read Her Story
Abida Z Shireen
Author
02

Captivating Novels & Social Sagas

From suspense-filled thrillers to heart-touching social dramas, our collection features the best Urdu novels that have captivated millions in publications like Aanchal Digest. Whether you are looking for new Urdu novels 2024 or timeless classics, Abida's work provides a unique lens into family dynamics and romantic storytelling. Dive into her world and discover why she is considered a top Urdu digest writer by fans globally.

Browse All Novels
Reading Urdu Novels on Tablet and Phone
Novels
03

Soul-Stirring Urdu Poetry Collection

Beyond prose, this platform hosts an extensive Urdu poetry collection. Abida Z Shireen's verses offer a profound look into spiritual and philosophical themes, available in both Urdu and English. As a featured Urdu poet, her work serves as a bridge between traditional rhythms and modern thought. Join our community of literature lovers to explore famous Urdu poems and exclusive literary insights found nowhere else.

Explore Poetry
Elegant Desk with Pens and Books
Poetry