Logo
Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor
30 Episodes
Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor EP 5
Episode 5

محبت دل کا زہر یا سرور 5

Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor


پانچواں حصہ 5th Part

 

قیوم نے فواد کو ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا تو سوچنے لگا کہ چلو قبضہ تو میرا ہی ہے نا اسی پر عیش کرتے ہیں۔ اس نے پٹواری کو بلا کر زمینوں کا حساب کتاب لگوایا تو اس کے پاوں تلے سے جیسے زمین نکل گئی. ایک حویلی اور کچھ زمینوں کے علاوہ ساری زمینیں فروخت ہو چکی تھی۔ وہ بہت پریشان ہوا کہ وہ تو بےسود انہیں تلاش کر رہا ہے فواد کا باپ تو بڑا تیز نکلا۔ اس نے بیٹوں سے کہا 

"اب اسی پر گزارہ کرو"

وہ سن کر بہت سٹپٹائے۔ انہوں نے تو جمع پونجی عیاشی میں اڑا دی تھی اور اب تو وہ کنگلے ہو رہے تھے۔

فواد شبنم کو پا کر بہت خوش تھا جس نے اس کی زندگی میں سکھ ہی سکھ بھر دیے تھے اور زندگی آسان ہو چکی تھی اس نے بزنس کی طرف دھیان لگانا شروع کر دیا۔ بقولِ شبنم کے، قارون کا خزانہ بھی ختم ہو جاتا ہے اس لیے جمع شدہ رقم سے بزنس شروع کرتے ہیں۔ اس نے مشورہ دیا کہ پہلے چھوٹے پیمانے پر شروع کرتے ہیں۔ پھر اس کا رزلٹ دیکھ کر اس کو بڑھا لیں گے اس نے کہا 

"مجھے ڈریس ڈیزائنر بننے کا شوق ہے اور آجکل پارلر بہت نفع بخش بزنس ہے اگر اس کام کو اللہُ تعالیٰ کا نام لے کر شروع کیا جائے اور اس کام کے ماہر لوگوں کو جاب پر رکھا جائے۔"

فواد نے اس تجویز کو پسند کیا مگر اسے بیٹے کی طرف سے پریشانی لاحق تھی جو شبنم سے نفرت کرنے لگا تھا اور اس سے سیدھے منہ بات نہ کرتا۔ اس سے رکھائی اور بدتمیزی سے پیش آتا۔

شبنم نے فواد کو پہلے دن سے ہی سمجھا دیا تھا کہ اس کا بیٹا ابھی ٹین ایج کا ہے اور وہ اسے جلدی قبول نہیں کرے گا اور اس کا ردعمل شدید ہو گا۔ اگر آپ نے اس کو بےشک سمجھانے کے لیے ہی سہی میری طرفداری کی تو وہ مجھے اپنا دشمن سمجھنے لگے گا اور اسے مجھ سے پرسنیلٹی کلیش ہو جائے گا۔ جو وقت کے ساتھ کم ہونے کی بجائے بڑھے گا اگر اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے، اس کے غصے اور نفرت کی طرف دھیان نہ دیا جائے تو وقت گزرنے اور میچور ہونے تک اس کا غصہ کم ہوتا جائے گا۔ وہ بولی 

"میں اس کی کسی بات کا برا نہیں مناؤں گی۔ آپ بھی اپنی روٹین میں اس سے پیار کرتے رہنا اور اسے یہ یقین دہانی کرواتے رہنا کہ آپ مجھے مجبوراً گھر سنبھالنے کے لیے لائے ہیں۔ اس سے زیادہ آپ کی میرے لیے کوئی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی اس کے سامنے میری طرف دھیان دینا۔ اس کی موجودگی میں آپ کی فل توجہ اس کی جانب ہونی چاہیے اگر آپ میری طرف متوجہ بھی ہوں تو اس پر اظہار کرتے رہیں، دنیا میں بیٹے سے زیادہ انہیں کوئی عزیز نہیں ہے تاکہ وہ احساس محرومی اور احساس کمتری کا شکار نہ ہو۔"

فواد نے شبنم کی نصیحت پر عمل کیا اور اس کا فائیدہ یہ ہوا کہ وہ جو پہلے بدتمیزی کرتا تھا اس سے باز آ گیا اور ضرورت کے تحت اس سے رکھائی سے کھانا پینا مانگتا اور بلا ضرورت بات نہ کرتا۔

فواد بیٹے کے رویے پر شرمندہ اور دکھی ہوتا مگر شبنم حوصلہ دیتی۔ شبنم کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے فواد نے پارلر اور بوتیک کا کام شروع کر دیا، شبنم کو اس نے جاب چھوڑنے کا حکم دے دیا جو اس نے صاف لگتا تھا کہ دکھی ہو کر چھوڑ رہی ہے مگر انکار نہیں کیا۔

فواد نے اسے پہلے دن ہی سے کہہ دیا تھا کہ اسے جھوٹ سے نفرت ہے اور اس سے کھبی جھوٹ نہ بولنا۔ اس بات سے اکثر شبنم کھبی پریشان ہو جاتی وہ اسے سچائی بتا کر کھونا نہیں چاہتی تھی اور سچائی کے ظاہر ہونے کا بھی ڈر لگا رہتا تھا۔ شبنم نے اسے بتایا تھا کہ وہ بیوہ ہے اور اس کا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے۔

فواد کے ساتھ مل کر شبنم نے خوب بزنس میں محنت کی اور کم عرصے میں ہی کافی اچھا رزلٹ ملا کہ فواد نے اسے بڑھانا شروع کر دیا۔

امر نے شبنم کو کھبی قبول نہ کرنے کا ارادہ کیا کہ وہ صرف اس کے باپ کی بیوی رہے گی۔ اس کی ماں کی جگہ نہ لے سکے گی۔ باپ کی شادی کی پہلی رات اس نے قیامت کی گزاری۔ ساری رات اس نے کروٹیں بدلتے اٹھتے بیٹھتے اور روتے گزاری۔ اسے ماں بہت یاد آتی رہی۔ اس نے سوچا شبنم خوبصورت اور پڑھی لکھی عورت ہے جبکہ اس کی ماں انپڑھ اور اتنی خوبصورت بھی نہ تھی پھر اب تو باپ کی دل کی مراد بھر آئی تھی۔ اب تو امر کے خیال کے مطابق اس کا باپ شبنم کی رفاقت میں اسے بھول جائے گا۔ اسے دادا دادی بھی بہت یاد آتے رہے کہ وہ ہوتے تو شاید باپ دوسری شادی کی جرات نہ کر سکتا تھا۔ وہ ساری رات گھٹ گھٹ کر روتا اور تڑپتا رہا کافی بار خودکشی کا بھی خیال آیا مگر جرات نہ کر سکا۔

 


Continue Reading
Episode 6
محبت دل کا زہر یا سرور 6

Reader Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Log in to leave a comment.

Related Novels

Selected For You

View More Free Novels

Editor's Choice

Handpicked favorites that you shouldn't miss.

Premium Membership

Unlock the Full Library

One subscription. Every story. Unlimited reading.

PKR 300
30 Days of Unlimited Access
Go Premium Now

Secure payment  ·  Instant access

Full Novel Library
Access every premium & exclusive novel — no episode locked
Unlimited Reading
Read as much as you want, whenever you want, at your pace
Support the Author
Your subscription directly supports Abida Z Shireen's work
New Episodes First
Be the first to read every new episode as soon as it drops
A F S R N
Join thousands of readers already enjoying premium access
Loved by readers
Our Literary World

Experience the Best Urdu Novels Online

Dive into decades of storytelling by Pakistan's most beloved author, now at your fingertips.

50+
Published Novels
30+
Years of Writing
1M+
Readers Worldwide
100%
Authentic Stories
01

The Legacy of Abida Z Shireen

Welcome to the digital sanctuary of Abida Z Shireen, one of Pakistan's most celebrated literary icons. As a premier Urdu storyteller, she has spent decades crafting narratives that capture the soul of our society. This online Urdu reading platform is designed to preserve her vast Urdu literature archive, offering readers a chance to read Urdu novels online that explore the depths of human emotion, culture, and resilience.

Read Her Story
Abida Z Shireen
Author
02

Captivating Novels & Social Sagas

From suspense-filled thrillers to heart-touching social dramas, our collection features the best Urdu novels that have captivated millions in publications like Aanchal Digest. Whether you are looking for new Urdu novels 2024 or timeless classics, Abida's work provides a unique lens into family dynamics and romantic storytelling. Dive into her world and discover why she is considered a top Urdu digest writer by fans globally.

Browse All Novels
Reading Urdu Novels on Tablet and Phone
Novels
03

Soul-Stirring Urdu Poetry Collection

Beyond prose, this platform hosts an extensive Urdu poetry collection. Abida Z Shireen's verses offer a profound look into spiritual and philosophical themes, available in both Urdu and English. As a featured Urdu poet, her work serves as a bridge between traditional rhythms and modern thought. Join our community of literature lovers to explore famous Urdu poems and exclusive literary insights found nowhere else.

Explore Poetry
Elegant Desk with Pens and Books
Poetry