Logo
Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor
30 Episodes
Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor EP 20
Episode 20

محبت دل کا زہر یا سرور 20

Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor


بیسواں حصہ - 20th Part

 

ڈاکٹر صاحب کی منگیتر کی کال آئی تو شبنم نے سلام کیا اور بات شروع کرنے کی اجازت چاہی۔

اس نے کہا 

"مجھے پہلے تو اس بات کی بہت خوشی ملی کہ آپ نے ڈاکٹر صاحب کو شادی سے انکار کر دیا ہے اور آپ انہیں پسند بھی نہیں کرتیں ہیں۔ اس سے میں بڑی پرسکون ہو گئی ہوں ورنہ پہلے مجھے ٹینشن تھی کہ میں کیسے انہیں آپ سے شادی سے روکوں گی اور میں نے ویسے ہی انہیں حاصل کرنے کے لیے کہا تھا ورنہ میں نے انہیں کرنے نہیں دینی تھی۔ اب آپ کی طرف سے میں مطمئن ہو گئی ہوں اور اب میں سکون سے شادی کی تیاریاں کروں گی اور مجھے پتا ہے کہ جب تک لڑکی خود نہ چاہے لڑکا کچھ نہیں کر سکتا ہے۔"

شبنم نے کہا 

'میں تو کسی سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی ہوں۔ اپنے مرحوم شوہر کی یادیں ہی میرے لیے کافی ہیں۔ ہاں جیسا کہ آپ کو بتایا ہوگا ڈاکٹر صاحب نے کہ میرا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ ڈاکٹر صاحب کی میں دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے گھر خریدنے میں مدد کی اور کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں جو مردوں کے ساتھ ڈیل کرنے پڑتے ہیں جیسے گھر خریدنا وغیرہ آجکل فراڈ بھی بہت ہے تو مجبوراً اس کام کے لیے مرد کی ہیلپ کی ضرورت پڑتی ہے۔ جو ڈاکٹر صاحب نے کی۔ ان جیسا شریف اور نفس پر قابو رکھنے اور اپنے کردار میں ثابت قدم رہنے والا انسان میں نے آج تک نہیں دیکھا۔ میں آنکھیں بند کر کے ان پر بھروسہ کرتی ہوں۔ آپ کی شادی کے بعد میں ان سے کھبی ناطہ نہیں رکھوں گی ہاں چونکہ میرا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے اس لیے ڈاکٹر صاحب کی غیر موجودگی میں آنٹی سے کھبی کبھار مل لیا کروں گی اگر آپ کو وہ بھی پسند نہیں تو کوئی بات نہیں میں نہیں ملوں گی۔ آنٹی اکیلی ہیں اس لیے میں ان کی شادی کی تیاریوں میں پوری مدد کروں گی انشاءاللہ۔"

ڈاکٹر صاحب کی بیوی بولی 

"آپ سے بات کر کے مجھے اطمینان مل گیا ہے۔ آپ شادی کے بعد بھی اگر کھبی کوئی مدد کی ضرورت پڑے تو جب چاہیں آپ کال کر کے مدد لے سکتی ہیں۔"

شبنم نے ممنون انداز میں شکریہ کہتے ہوئے کہا 

"ویسے تو بلا وجہ میں نے پہلے بھی کھبی کال نہیں کی تھی۔ ڈاکٹر صاحب ہی حال احوال پوچھنے کے لئے کال کرتے رہتے تھے اور فالتو بات کھبی نہیں کی یہ تو پہلی بار ڈاکٹر صاحب نے اس قسم کی بات کر دی شاید وہ بہت رحم دل انسان ہیں۔اسی لیے فکر میں انہوں نے ایسا سوچا ہو گا۔" 

شبنم نے کہا

"اگر کوئی مجبوری آن پڑی تو پہلے میں آپ کو کال کروں گی پھر۔۔۔"

ڈاکٹر صاحب کی منگیتر جلدی سے بات کاٹ کر بولی 

"نو نو نو میں نہ تو فالتو کسی کو کال کرتی ہوں نہ سنتی ہوں۔ آپ جب چاہو ان کو کال کر سکتی ہو۔ مجھے ڈسٹرب کرنے یا مجھے بتانے کی ضرورت نہیں۔ مجھے یقین آ گیا ہے میں آپ پر کھبی شک نہیں کروں گی۔ آپ فکر نہ کرو"

اور جھٹ سے فون بند کر دیا۔

شبنم سمجھ گئی کہ یہ کافی مغرور قسم کی لڑکی ہے مگر دل کی اچھی ہے اسے تسلی مل گئی۔

شبنم نے دل میں سوچا کہ اب وہ مضبوط اور ہمت والی مرد بن کر رہے گی اور اپنے دکھوں پر رونا کم کر دے گی۔ بہت رو لیا اب اسی زندگی کو انجوائے کرے گی۔ جب قسمت میں ہوا تو اس کے والدین انشاء اللہ ضرور مل جائیں گے۔ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں ہو گی بس دعائیں ضرور کرتی رہے گی۔ جس رب نے اتنا کرم کیا اس گندے ماحول سے نجات دلائی اور عزت کی زندگی بخشی۔ ورنہ تو وہ رات پڑتے ہی ڈرنے لگتی تھی کہ نہ جانے کب ملکہ بی کا بلاوا آ جائے اور اسے نہ چاہتے ہوئے بھی ماننا پڑے گا۔

روز ڈاکٹر صاحب کی ماں ڈرائیور بھیج کر اسے منگوا لیتی اور اپنے ساتھ شاپنگ پر لے جاتی اس کی چوائس بھی اچھی تھی۔ دولہن نے اپنے جوڑے ڈاکٹر صاحب کے ساتھ جا کر خود پسند کیے۔ ڈاکٹر صاحب نے بھی اپنی شاپنگ، اس کی پسند سے کی۔

دونوں کا نکاح پہلے ہو چکا تھا۔ نکاح پر ڈاکٹر صاحب کی ماں اسے بھی ساتھ لے گئی۔ نکاح کا جوڑا شبنم نے پسند کیا تھا اتفاق سے اسے بہت پسند آیا ورنہ اس نے کوئی ڈیمانڈ نہ کی تھی اور خود سے جوڑا خریدا ہوا تھا مگر شگن کے طور پر اس نے وہی پہنا۔ اس کے والدین بھی کہہ رہے تھے کہ وہ کسی کی چیز کو مشکل سے ہی پسند کرتی ہے شکر ہے اس کو پسند آ گیا۔ اسی لیے ڈاکٹر صاحب کے والد نے انہیں کہہ دیا کہ بری کی ساری شاپنگ، بچے مل کر خود کریں تو وہ خوش ہو گئے۔

ڈاکٹر صاحب کی منگیتر سے اب اکثر ڈاکٹر صاحب کے گھر شبنم کی ملاقات ہو جاتی۔ شبنم سلام کرتی تو وہ کھبی جواب دیتی کھبی گردن ہلا دیتی۔

جاری ہے

پلیز اسے لاہک، شہیر اور کمنٹ کرنا نہ بھولیں۔ شکریہ

ناول نگار عابدہ زی شیریں۔


Continue Reading
Episode 21
محبت دل کا زہر یا سرور 21

Reader Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Log in to leave a comment.

Related Novels

Selected For You

View More Free Novels

Editor's Choice

Handpicked favorites that you shouldn't miss.

Premium Membership

Unlock the Full Library

One subscription. Every story. Unlimited reading.

PKR 300
30 Days of Unlimited Access
Go Premium Now

Secure payment  ·  Instant access

Full Novel Library
Access every premium & exclusive novel — no episode locked
Unlimited Reading
Read as much as you want, whenever you want, at your pace
Support the Author
Your subscription directly supports Abida Z Shireen's work
New Episodes First
Be the first to read every new episode as soon as it drops
A F S R N
Join thousands of readers already enjoying premium access
Loved by readers
Our Literary World

Experience the Best Urdu Novels Online

Dive into decades of storytelling by Pakistan's most beloved author, now at your fingertips.

50+
Published Novels
30+
Years of Writing
1M+
Readers Worldwide
100%
Authentic Stories
01

The Legacy of Abida Z Shireen

Welcome to the digital sanctuary of Abida Z Shireen, one of Pakistan's most celebrated literary icons. As a premier Urdu storyteller, she has spent decades crafting narratives that capture the soul of our society. This online Urdu reading platform is designed to preserve her vast Urdu literature archive, offering readers a chance to read Urdu novels online that explore the depths of human emotion, culture, and resilience.

Read Her Story
Abida Z Shireen
Author
02

Captivating Novels & Social Sagas

From suspense-filled thrillers to heart-touching social dramas, our collection features the best Urdu novels that have captivated millions in publications like Aanchal Digest. Whether you are looking for new Urdu novels 2024 or timeless classics, Abida's work provides a unique lens into family dynamics and romantic storytelling. Dive into her world and discover why she is considered a top Urdu digest writer by fans globally.

Browse All Novels
Reading Urdu Novels on Tablet and Phone
Novels
03

Soul-Stirring Urdu Poetry Collection

Beyond prose, this platform hosts an extensive Urdu poetry collection. Abida Z Shireen's verses offer a profound look into spiritual and philosophical themes, available in both Urdu and English. As a featured Urdu poet, her work serves as a bridge between traditional rhythms and modern thought. Join our community of literature lovers to explore famous Urdu poems and exclusive literary insights found nowhere else.

Explore Poetry
Elegant Desk with Pens and Books
Poetry