Logo
Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor
30 Episodes
Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor EP 8
Episode 8

محبت دل کا زہر یا سرور 8

Muhabbat Dil Ka Zehr Ya Suroor


آٹھواں حصہ - 8th Part

 

شبنم نے ہاتھ زخمی کر کے خوب رو لیا۔ وہ جاگی تو امر کی آواز آ رہی تھی وہ اس کے آنے کا انتظار کرتی رہتی۔ مگر اس نے ایک بار بھی نہ پوچھا کہ کیا ہوا اور طبیعت کیسی ہے۔ وہ طبیعت خراب ہونے کے باوجود اس کے لیے کھانا بناتی تھی۔ مگر آج اس کا بیڈ سے اٹھنے کا دل نہیں کر رہا تھا۔ اوپر سے امر کی دل دکھانے والی باتیں۔ وہ تو اس کی شادی کے خواب دیکھا کرتی تھی اس کے بچوں کو گود میں کھلائے گی۔ اس نے رب تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ اس کی رحمت سے مایوس نہیں ہے میرے بیٹے کو میرا بنا دے اس کے دل میں میرے لئے ماں والا جزبہ جگا دے اور اس کے بچھڑے ہوئے پیاروں کو ملنے کی کوئی سبیل نکال دے۔ وہ ان سے ملنے کے لیے تڑپ رہی تھی اڑ کر ان کے پاس جانا چاہتی تھی مگر فواد تو اسے بیڈ سے پاوں نیچے نہیں اتارنے دے رہا تھا۔ اس نے تو وہ جگہ بھی یاد کر لی تھی جدھر اس کا گھر تھا وہ علاقہ بھی یاد کر لیا تھا۔ اب وہ مجبور تھی ایک بار دل چاہتا فواد کو سب سچ بتا کر معافی مانگ لے مگر دوسری طرف اسے ڈر لگتا کہ اس نے کہا تھا کہ وہ جھوٹ کھبی برداشت نہیں کر سکتا نہ ہی ایسے شخص کو معاف کر سکتا ہے۔ اب وہ مجبور تھی پھر بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ اس نے سوچا کہ وہ ہمت کرے اور نارمل ہونے کی کوشش کرے تو فواد اسے اکیلے گھر سے نکلنے دے گا تو وہ وہاں جا سکے گی۔

فواد امر کے ساتھ اس کے رشتے کے لئے جاتے ہوئے کافی معزرت کر رہا تھا اور وہ اسے تسلیاں دے رہی تھی۔ وہ اسے اس حالت میں اکیلے چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا تھا تو اس نے اٹھ کر کچن میں دائیں ہاتھ سے چائے بنائی فواد نے پیار سے ڈانٹا تو شبنم بولی

"ارے جناب الٹا ہاتھ زخمی ہے۔ سیدھا تو ٹھیک ہے ناں۔ آپ فکر نہ کریں مجھے اٹھنے دیں کام کاج کرنے دیں ورنہ میں اپنے آپ کو مریض سمجھنے لگوں گی شکر خدا کا کہ اس نے مجھے تندرست رکھا ہے اور ہاتھ کی چوٹ تو معمولی سی ہے۔ احتیاط کروں گی اور جلد ٹھیک ہو جاؤں گی انشاءاللہ۔ میں لیٹے لیٹے بور ہو چکی ہوں۔ آپ لوگ آرام سے جائیں میں ابھی لیب ٹاپ پر کوئی مووی لگا کر دیکھتی ہوں۔"

فواد قدرے مطمئن ہو گیا اور دونوں چل پڑے۔

شبنم کی جی بھر کر رونے سے دل کی بھڑاس کافی حد تک نکل چکی تھی۔ وہ خدا کا شکر ادا کر رہی تھی کہ اسے وہ گھر علاقہ مل گیا تھا جس کو وہ کب سے تلاش کر رہی تھی وہ چائے کا کپ لے کر اپنے بیڈ پر بیٹھ گئی اور چائے پیتے ہوئے ماضی میں کھو گئی۔

شبنم تین بہن بھائی تھے۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھتی تھی۔ شبنم سے ایک بھائی بڑا اور ایک چھوٹا تھا۔ وہ محلے میں کافی عرصے سے رہ رہے تھے۔ پڑوسی ان کو سب جانتے تھے۔ شبنم گھر کے قریبی دوکانوں سے سودا سلف وغیرہ لاتی رہتی تھی۔ اسے پڑھنے کا بہت زیادہ شوق تھا وہ اپنا ہوم ورک بہت شوق سے کرتی۔ ہمیشہ اچھے نمبروں سے کامیاب ہوتی۔

کھانا کھانے لگے تو بڑے بھائی نے دہی کی فرمائش کر دی تو ماں نے شبنم کو پیسے دے کر دوڑایا 

"جا دوکان سے بھاگ کر دہی لے آ۔"

اس کا بڑا بھائی دہی کا کہہ کر واش روم چلا گیا، چھوٹا ابھی بہت چھوٹا تھا۔ شبنم پیسے پکڑ کر تیزی سے گھر سے نکل گئی۔ دن کے وقت گلی میں خاموشی تھی۔ وہ اپنی دھن میں جا رہی تھی کہ اس کا ایک پڑوسی بشارت جسے سب باشو کے نام سے پکارتے تھے اس کے ماتھے پر زجم کا گہرا نشان تھا اس نے اسے دیکھا اور رک کر پوچھا 

"بیٹی کہاں جا رہی ہو وہ میں نے تمہیں بتانا تھا کہ کوئی انکل تم لوگوں کا پوچھ رہے ہیں کافی کھلونے کپڑے بھی اٹھائے ہوئے ہیں کہہ رہے ہیں باہر ملک سے آیا ہوں۔ سب کے لیے تحفے بھی لایا ہوں میرے گھر بیٹھے ہوئے ہیں۔ تمھارے ابو کا پوچھ رہے ہیں کہہ رہے ہیں کہ شبنم مجھے جانتی ہے اور گھر کا ایڈریس بھول گئے ہیں۔ تم زرا ساتھ آؤ، ان کو پہچانو وہ بڑی سی گڑیا بھی لائے ہیں۔" 

وہ ڈر کر بولی 

"نہیں میں ابو کو بتاتی ہوں جا کر۔" 

ویسے بھی وہ اس کی سبز آنکھوں اور ماتھے پر گہرے نشان کی وجہ سے ڈرتی تھی

باشو بولا 

"بیٹا بس دروازے کے باہر سے دور سے دیکھ کر بتانا۔" 

وہ اسے مجبور کر کے پاس ہی گھر تھا دروازے تک ہاتھ پکڑ کر زبردستی لے آیا وہ ہاتھ چھڑا بھی نہ سکی کیونکہ گلی میں اس وقت کوئی بھی نہیں تھا۔ دروازے کے قریب پینچ کر شبنم نے تقریباً روتے ہوئے کہا 

"انکل میں نے جانا ہے چھوڑیں" 

مگر اس نے ادھر ادھر دیکھتے ہوئے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر جلدی سے اسے گھر کے اندر کر کے کنڈی لگا دی۔

 



Continue Reading
Episode 9
محبت دل کا زہر یا سرور 9

Reader Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Log in to leave a comment.

Related Novels

Selected For You

View More Free Novels

Editor's Choice

Handpicked favorites that you shouldn't miss.

Premium Membership

Unlock the Full Library

One subscription. Every story. Unlimited reading.

PKR 300
30 Days of Unlimited Access
Go Premium Now

Secure payment  ·  Instant access

Full Novel Library
Access every premium & exclusive novel — no episode locked
Unlimited Reading
Read as much as you want, whenever you want, at your pace
Support the Author
Your subscription directly supports Abida Z Shireen's work
New Episodes First
Be the first to read every new episode as soon as it drops
A F S R N
Join thousands of readers already enjoying premium access
Loved by readers
Our Literary World

Experience the Best Urdu Novels Online

Dive into decades of storytelling by Pakistan's most beloved author, now at your fingertips.

50+
Published Novels
30+
Years of Writing
1M+
Readers Worldwide
100%
Authentic Stories
01

The Legacy of Abida Z Shireen

Welcome to the digital sanctuary of Abida Z Shireen, one of Pakistan's most celebrated literary icons. As a premier Urdu storyteller, she has spent decades crafting narratives that capture the soul of our society. This online Urdu reading platform is designed to preserve her vast Urdu literature archive, offering readers a chance to read Urdu novels online that explore the depths of human emotion, culture, and resilience.

Read Her Story
Abida Z Shireen
Author
02

Captivating Novels & Social Sagas

From suspense-filled thrillers to heart-touching social dramas, our collection features the best Urdu novels that have captivated millions in publications like Aanchal Digest. Whether you are looking for new Urdu novels 2024 or timeless classics, Abida's work provides a unique lens into family dynamics and romantic storytelling. Dive into her world and discover why she is considered a top Urdu digest writer by fans globally.

Browse All Novels
Reading Urdu Novels on Tablet and Phone
Novels
03

Soul-Stirring Urdu Poetry Collection

Beyond prose, this platform hosts an extensive Urdu poetry collection. Abida Z Shireen's verses offer a profound look into spiritual and philosophical themes, available in both Urdu and English. As a featured Urdu poet, her work serves as a bridge between traditional rhythms and modern thought. Join our community of literature lovers to explore famous Urdu poems and exclusive literary insights found nowhere else.

Explore Poetry
Elegant Desk with Pens and Books
Poetry